روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

سامنے آگیا مراسلہ درست تھا، جوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے، سازش ہوئی یا مداخلت ؟ شاہ محمود

اسلام آباد:(مبشر بلوچ سے ) سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں سیاسی مداخلت ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں عدالت جوڈیشل کمیشن بنائے اور تحقیقات کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن بن جاتا ہے تو بہت سے سوالوں کا جواب سامنے آجائے گا، اسد قیصر چیف جسٹس آف پاکستان کو مراسلہ بھیج چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پوچھتے ہیں کہ اجلاس کی کیا ضرورت پڑی؟ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کوئی نئی بات نہیں، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں ای سی ایل پر بات کی جا رہی ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں عمران خان کی سیکیورٹی پر بات کی جا رہی ہے، اجلاس میں کہا گیا کہ عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول اور دیگر رہنما کہہ رہے تھے کہ مراسلہ جھوٹا ہے، سب کے سامنے آ گیا کہ مراسلہ درست تھا، کہا گیا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کی گئی، پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے کہ سازش ہوئی یا مداخلت ؟

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ کل مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہوا، رکاوٹوں کے باجود شہریوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچی، لندن میں بھٹو کا نواسہ اور بے نظیر کا بیٹا نوازشریف سے پنجاب میں سیٹیں مانگ رہا ہے جب کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں ایک بھی نشست حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کی نشستوں کا سودا پنجاب کی سیٹوں پر کرلیا ہے، پنجاب میں ایک سیاسی بحران پیدا ہو چکا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ جس کو سازش کے تحت لایا گیا، آج وہ ہمیں بتا رہا ہے کہ سازش نہیں مداخلت ہوئی۔

شہبازگل نے کہا کہ آپ تو پہلے کہتے تھے یہ مراسلہ جھوٹا ہے، پھر کہا گیا مراسلہ سچ ہے، پھر کہا گیا مداخلت ہوئی ہے سازش نہیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ آپ عوام کو اتنا بے وقوف سمجھتے ہیں؟

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com