روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

ضلع رحیم یار خان میں کھاد اور یوریا کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے ڈپی کمشنر نعمان یوسیف سر گرم

رحیم یار خان(شمیل مرزا سے )ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا ہے کہ ضلع میں یوریا، ڈی اے پی کھاد کی فروخت حکومت کی جانب سے مقررکردہ نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے محکمہ زراعت فیلڈ میں متحرک کردار ادا کرے۔ضلع میں ضرور ت کے مطابق ڈی اے پی کی وافر مقدار دستیاب ہے تاہم کھادوں کی خود ساختہ قلت اور مہنگے داموں فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کا عمل کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ضلعی ایڈوائزری اینڈ ٹاسک فورس کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اقرار حسین، کاشتکار تنظیموں کے نمائندے چوہدری محمد یٰسین، سید محمود الحق بخاری سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی بدولت زرعی اجناس کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کسان خوشحال ہو رہا ہے اور اسے اپنی فصل کی اچھی قیمت مل رہی ہے۔انہوں نے کاشتکار تنظیموں کے نمائندگان کی نشاندہی پر ہدایت کی کہ ضلعی مشاورتی و ٹاسک فورس کمیٹی برائے زراعت میں تمام محکموں کے ضلعی افسران اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے بصورت دیگر ایسے محکموں کے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں نہری پانی کی کمی کے حوالہ سے جو نشاندہی کی گئی ہے اسے سیکرٹری انہار سے بات کرکے پانی کی کمی کو دور کیا جائے گا جبکہ میپکو کی جانب سے اوور بلنگ کے حوالہ سے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ اوور بلنگ کے حوالہ سے کاشتکاروں کے تحفظات دور کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کی میٹنگ فوری بلائیں اور اس ضمن میں جلد ایک مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ عدالتوں میں بھی مہنگی داموں زرعی ادویات، بیج اور کھادیں فروخت کرنے والے افرا دکے خلاف موثر پیروی کی جائے تاکہ ایسے عناصر کو سزا مل سکے۔قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر گذشتہ چار ماہ میں ڈیلرز کو4لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ حکومتی سبسڈی کے کوپن کھاد کے بیگ میں سے نکالنے پر بھی 3مقدمات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کھوری کو آگ لگانے کے حوالہ سے محکمہ زراعت کا فیلڈ عملہ کاشتکاروں کو آگہی فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنی فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے گریز کریں اور شکایت پر فوری کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ موسم میں یوریا کھا د کا استعمال کم ہے تاہم گندم کی فصل کے لئے ڈی اے پی کی ضرورت ہے جو وافر مقدار میں دستیاب ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com