روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

”وزیراعظم نے عدم اعتماد کی کامیابی کا پیشگی اعلان کر دیا“شہباز شریف

اسلام آباد ( قاری عاشق حسین سے )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عمران جھوٹ نہ بولیں، خط عوام کو دکھائیں، اقتدار سے چمٹا شخص خوددار نہیں، صرف خود غرض ہے، کھوئے اقتدار کے غم میں پارلیمنٹ، آئین اور عدالت پر حملے کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا آج پیشگی اعلان کر دیا، عمران خان کے خط کے معاملے پر جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام شواہد دیکھ کر رولنگ کو  کالعدم قرار دیا، اتحادی اور عوام آپ کی نالائقی اور کرپشن کا بوجھ مزید اٹھانے کو تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین اور پارلیمنٹ کو ایک شخص کی ضد اور تکبر کا یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں لیکن فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، سپریم کورٹ کو کم از کم اس معاملے کو دیکھنا چاہیے تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ختم نہیں کروں گا، باہر سے کوئی مداخلت کرکے پاکستان کی حکومت کو گرارہا ہے، میں امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کروں گا، عوام میں نکلوں گا، اتوار کو عشا کی نماز کے بعد پوری قوم نے نکلنا ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ پر امن احتجاج کرنا ہے توڑ پھوڑ نہیں کرنی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com