روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

کرپشن کیسز کھلنے اور گرفتاری کے خوف سے عمران خان نے اسمبلی تحلیل کی، مریم نواز

لاہور:(واصب ابراہیم غوری سے )  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کرپشن کیسز اور گرفتاری کے خوف سے عمران خان نے اسمبلی تحلیل کی، اگر خط کوئی سازش تھا تو اُسے قوم اور سپریم کورٹ کو دکھانا تھا مگر عمران خان کو خط دکھانے سے زیادہ آئین توڑنا آسان کام لگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جس خط کی بات کررہے ہیں اُس کا مسودہ وزارتِ خارجہ کے دفتر میں تیار کیا گیا اور پھر راتوں رات امریکا میں تعینات سفیر کو یہ خط بھیجا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ خط نہ تھا اور نہ ہوگا بلکہ یہ ڈرامہ ہے جو جلد سب کے سامنے آجائے گا، چند روز اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کے فورم کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، اس بات کا حق آپ کو کس نے دیا کیونکہ وہ پاکستان کی سالمیت کے لیے بنائی گئی کمیٹی ہے نہ کہ عمران بچاؤ کمیٹی ہے۔

مسلم لیگ ن نے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ سامنے آئیں اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اعلامیے سے متعلق وضاحت عوام کے سامنے رکھیں۔

’ہم نے غیر ملکی سفرا سے ملاقات میں پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کیا‘

غیر ملکی سفرا سے ملاقات کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ ’اگر میں اور رانا ثنا اللہ غیرملکی سفیروں سے ملے تو عمران خان خود بھی ڈپلومیٹ سے ملاقات کرتے رہے ہیں، ہم نے جو ملاقاتیں کیں اُس میں پاکستان اور اپنی قوم کا خوبصورت تشخص اجاگر کیا‘۔

’65 فیصد عوام نے غیر ملکی سازش کو مسترد کردیا‘

مریم نواز نے کہا کہ حالیہ سروے میں 65 فیصد عوام نے غیرملکی سازش کو مسترد کردیا اور حکومت جانے کی سب سے بڑی وجہ مہنگائی کو قرار دیا ہے، آج مہنگائی ریکارڈ پر ہے جبکہ ڈالر 186 روپے تک پہنچ گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ چینی، گھی کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافہ کس ملک کی سازش ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ ’خط دکھا کر آپ مہنگائی میں قوم کو پھنسا کر بچ کر نکل جائیں گے، ایسا نہیں ہے بلکہ وہ جب مہنگی اشیا، بجلی کے بل، ادویات کی خریداری کریں گے تو آپ کو بدعائیں دیں گے اور یہ کہیں گے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور کو ووٹ دیں گے‘۔

’کرپشن کیسز کھلنے کے خوف سے عمران خان نے اسمبلی تحلیل کی‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ’انہیں عدم اعتماد اور اسمبلی توڑنے دونوں صورتوں میں گھر جانا تھا، انہوں نے اسمبلی تحلیل اس لیے کی کیونکہ اپوزیشن حکومت سنبھالتے ہی بدترین کرپشن کیسز کھولتی اور یہ گرفتار ہوتے مگر یہ تو ایک دن کی جیل بھی برداشت نہیں کرسکتے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’آئین شکنی پرسپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس میں درخواست گزار اپوزیشن جماعت یا پی ڈی ایم نہیں بلکہ پاکستان خود ہے، اسپیکر اگر خلاف آئین کوئی حکم دے تو اُس کو ماننے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی اُسے پارلیمنٹ کی کارروائی کے پیچھے چھپایا جاسکتا ہے‘۔

’عمران خان کو آئین توڑنے کی سزا نہ دی گئی تو کل کوئی بھی آئین توڑ دے گا‘

مریم نواز نے کہا کہ ’موجودہ صورت حال میں یا تو 197 اراکین اسمبلی غدار ہیں یا پھر عمران خان غدار ہے، جس پر آرٹیکل 6 لگانا ضروری ہے کیونکہ آئین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، اگر عمران خان کو سنگین خلاف ورزی کی سزا نہ دی گئی تو کل کوئی بھی کھڑا ہوکر آئین کو توڑ دے گا‘۔

’قاسم سوری کو رولنگ کی پرچی عمران خان نے لکھ کر دی‘

انہوں نے کہا کہ ’ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے جلدی جلدی رولنگ پڑھتے ہوئے آخر میں اسد قیصر کا نام لے کر اپنی جان چھڑائی جبکہ اسپیکر اس لیے اجلاس میں نہیں آئے کہ وہ اس جرم کی سزا کے بارے میں جانتے تھے، آئین توڑنے کا سب سے بڑا مجرم عمران خان ہے جس نے ڈپٹی اسپیکر کو پرچی لکھ کر دی تھی‘۔

’عمران خان نے غداری کا لیبل بھی اپنے ماتھے پر لگا لیا‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ’عمران خان کے ساتھ نالائقی، مہنگائی کا لیبل لگ چکا تھا مگر اب غداری کا لیبل بھی اُن کے ماتھے پر لگ چکا ہے، جسے مسلم لیگ ن عوام کے سامنے اجاگر کرے گی اور کسی کو بھولنے نہیں دے گی، ہم الیکشن میں ضرور جائیں گے مگر آئین پاکستان اور غدار کا فیصلہ ہونے کے بعد جائیں گے‘۔

’فرح خان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لائیں گے‘

مریم نواز نے ایک بار پھر فرح خان نامی خاتون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار صرف نام تھا، دراصل وہ فرنٹ مین تھی، جس کو پیسے دیے بغیر کوئی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہوتی تھی، فرح کے گاؤں کی ساری سڑکیں بزدار نے بنوائیں، وہ اگر بچ کر نکل بھی گئیں تو ہم اُسے انٹرپول کی مدد سے پاکستان واپس لائیں گے‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com