عمران خان کل عوام کی فون کالز وصول کریں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے، شہباز گل
اسلام آباد:(عمران قذافی سے ) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ کل سہ پہر کو عمران خان ’ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں عوام کی براہ راست ٹیلی فون کالز وصول کریں گے اور عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
Load/Hide Comments