روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت

یوم دفاع پر بھاولپور میوزیم میں تقاریب کا اہتمام

یوتھ ویژن نیوز : یوم دفاع و شہداء پاکستان شاندار طریقہ سے منانے کے لیے بہاول پور میوزیم میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا.

پروقار تقریب کے موقع پر طلباء کے لیے میوزیم کا فری گائیڈڈ ٹور، الائنس ایجوکیشن سسٹم بہاولپور کے بچوں کے ٹبیلوز و ملی ترانے اور دفاع پاکستان سے متعلق ڈاکومنٹری دیکھانے کا اہمتام سر صادق میموریل ہال میں کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: "یوم دفاع پربہاولپورپریس کلب میں ملی نغموں کا مقابلہ”

جہاں پرنسپل الائنس ایجوکیشن سسٹم مس شکیلہ بلوچ،طلبہ و طالبات ، اساتذہ، وزیٹرز اور میوزیم سٹاف نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے ان تقاریب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفاع پاکستان اپنی دھرتی سے حب الوطنی کی بہترین مثال ہے۔ 6ستمبر ہماری قومی تاریخ کا قابل فخر دن ہے۔ اس روز ہماری مسلح افواج نے جرات ، بہادری اور سرفروشی کی داستان اپنے خون سے رقم کی۔ انھوں نے کہا 6ستمبر ہماری حب الوطنی اور عزم و ہمت کا وہ درخشاں باب ہے جو رہتی دنیا تک روشن ریےگا۔ 58برس قبل وقوع پذیر ہونے والے اس معرکہ نے اقوام عالم پر یہ ثابت کیا کہ ہماری غیور و جری قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت چوکس ہے۔

اس روز مادرِ وطن کے بیٹوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاک سرزمین کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔محمد زبیر ربانی نے کہا کہ پوری قوم 1965 سے اب تک تمام محاذوں پر اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنے والے غازیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر گیلری انچارج سعدیہ نورین، نادیہ نورین اور بینش صباح نے مختلف طلبہ و طالبات کو میوزیم گیلریز کا تفصیلی وزٹ کرایا اور اس دن کی اہمیت بارے بھی بریف کیا۔ منعقدہ تقریب میں نظامت کے فرائض افیسر تعلقات عامہ نے سر انجام دئیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com