روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

مریم نوازنے 4 حمزہ شہباز اورعطا تارڑ نے3حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

یوتھ ویژن نیوز :  پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے صوبائی اسمبلی کے 4حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے پنجاب کے دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ مریم نواز نے حلقہ پی پی 173 لاہور سے کاغذات نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل کے ذریعے جمع کروائے اور ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد انصاری نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔  مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ملک لیاقت اعوان ایڈوکیٹ اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائے ہیں اور یہاں پر مریم نواز کے تائید کنندہ میں ایم شہباز بھٹی،عامر رضا، میاں مبشر، عاشق سلہری اور خرم مغل شامل ہیں۔

پی پی 158 سے بھی مریم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ مریم نواز کے پی پی 158 کے کاغذات نامزدگی میں محمد یونس عدیل اور سعید الحسن تجویز کنندہ اور تائید کنندہ تھے۔ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے لاہور سے PP-149, PP-173, PP-158 اور گوجرانولہ PP-63 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔   پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما  حمزہ شہباز تینوں حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے  ۔ حمزہ شہباز نے لاہور کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیےہیں۔ حمزہ شہباز نے پی پی14، پی پی147،پی پی163 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ  بھی لاہور سے الیکشن لڑیں گے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ  لاہور کے تین صوبائی حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔عطاء تارڑ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 163 ،158 اور 144 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com