روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

ایلون مسک کا سستی الیکٹرک گاڑیوں کی تفصیلات کا اعلان

یوتھ ویژن نیوز: الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک آج (بدھ کو) سستی الیکٹرک کاروں کی تفصیلات پیش کریں گے۔

روئٹرز کے مطابق ایلون مسلک ٹیکساس میں کمپنی کے انویسٹر ڈے کے موقعے پر ٹیسلا کے ’ماسٹر پلان 3‘ کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔

ایلون مسک نے کہا کہ کمپنی میں شامل ہونے کے بعد سے ہی ان کا ’خواب‘ تھا کہ وہ سستی گاڑی بنائیں۔

تاہم اس کے بعد ٹیسلا نے اپنی الیکٹرک گاڑیوں کا آغاز اپنی پریمیم ماڈل 3 اور ماڈل Y گاڑیاں پیش کر کے کیا اور ایلون مسک مناسب قیمت والی الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا خواب پورا نہ کر سکے۔

انہوں نے فروری میں پالو آلٹو، کیلیفورنیا میں ٹیسلا کے انجینیئرنگ ہیڈ کوارٹر کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ’ہم ناممکن کو محض دیر سے کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔‘

اس سے قبل ایلون مسک متعدد بار سستی گاڑیاں بنانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

سنہ 2006 میں انہوں نے سستی الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں پیش کرنے کے ’خفیہ ماسٹر پلان‘ کا ذکر کیا تھا۔

سنہ 2020 میں ’بیٹری ڈے‘ کے عنوان سے ہوئی تقریب میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ ’ٹیسلا آئندہ تین برسوں میں اڑھائی ہزار ڈالر قیمت کے برابر کی سستی الیکٹرک کاریں بنانے کے قابل ہو جائے گی۔

اس موقعے پر انہوں نے کم اخراجات والی بیٹری ڈویلپ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔

اس کے علاوہ ایلون مسک خود چلنے والی ‘روبوٹیکسز‘ تیار کرنے کی بات بھی کر چکے ہیں لیکن اس آئیڈیے کو ابھی تک وہ حقیقت کا روپ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

لیکن جب جنوری 2022 میں ایلون مسک سے ان کی اعلان کردہ اڑھائی ہزار ڈالر کی الیکٹرک کار کے بارے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ ’ہماری پلیٹ میں فی الحال جو ہے، وہ کافی ہے۔ بلکہ بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے اسے ’غلط سوال‘ قرار دیا تھا۔

بعدازاں اکتوبر 2022 میں ایلون مسلک  نے کہا تھا کہ ٹیسلا ایک نیکسٹ جنریشن گاڑی تیار کرنے پر کاربند ہے جس کی قیمت غالباً ماڈل 3 اور ماڈل وائے کے نصف کے برابر ہو گی۔

ٹیسلا نے 2021 کے اواخر میں کہا تھا کہ اس گاڑی کی قیمت 36 ہزار ڈالر ہو گی۔

The Tesla Model 3 (R) electric car is unveiled during Tesla’s official launch event in Bangkok on December 7, 2022. (Photo by Lillian SUWANRUMPHA / AFP)
50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com