روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

چنے کھانے سے صحت کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟

بھنے ہوئے چنے پاکستان میں بیشتر افراد کو پسند ہوتے ہیں اور اکثر بے وقت بھوک لگنے پر انہیں کھایا جاتا ہے۔
چنے بنیادی طور پر پھلیوں کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں جن کا ذائقہ منفرد ہوتا ہے۔
ایسا مانا جاتا ہے کہ انسانوں کی جانب سے چنوں کا استعمال ہزاروں سال سے کیا جا رہا ہے۔
مگر کیا چنے کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
چنوں میں چکنائی، کاربوہائیڈریٹس، فائبر، پروٹین، کیلشیئم، آئرن، فولیٹ یا فولک ایسڈ، میگنیشم، زنک، وٹامن بی 6 اور فاسفورس جیسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔اس کو کھانے کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔
بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے
ہمارا جسم چنوں کو سست روی سے ہضم کرتا ہے جبکہ اس میں موجود نشاستہ بھی سست روی سے ہضم ہوتا ہے، اس وجہ سے بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح بہت تیزی سے اوپر نہیں جاتی۔
یہی وجہ ہے کہ چنوں کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا تصور کیا جاتا ہے جبکہ صحت مند افراد کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور ذیابیطس سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
نظام ہاضمہ کے لیے مفید
چنوں میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں سست روی سے ہضم ہوتی ہے۔
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ چنے کھانے کی عادت سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور قبض سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔
کولیسٹرول کی سطح کم کر سکتے ہیں
چنوں میں موجود فائبر سے جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی ہوتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ اگر غذا میں چنوں کو شامل کیا جائے تو کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔
کینسر کا خطرہ بھی کم ہو سکتا ہے
جب ہم چنے کھاتے ہیں تو ہمارا جسم ایک فیٹی ایسڈ butyrate بناتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ فیٹی ایسڈ بیمار اور دم توڑتے خلیات سے نجات دلاتا ہے جس سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
چنوں میں کیلشیئم، میگنیشم، فائبر اور دیگر ایسے غذائی موجود ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
ذہنی صحت بھی بہتر ہوتی ہے
چنوں میں کولین نامی غذائی جز ہوتا ہے جو یادداشت اور دیگر دماغی افعال کے لیے اہم ہوتا ہے۔
اس غذائی جز سے یادداشت بہتر ہوتی ہے، مزاج خوشگوار ہوتا ہے جبکہ دماغی اور اعصابی نظام کی سرگرمیوں کو مدد ملتی ہے۔
پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے
چنوں میں موجود پروٹین اور فائبر سے کھانے کی اشتہا کو قابو میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
پروٹین اور فائبر سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے اور جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بننے والی اشیا سے دور رہنا آسان ہو جاتا ہے۔اس وجہ سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
آئرن کی کمی دور ہوتی ہے
چنے آئرن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں۔
آئرن خون کے سرخ خلیات کے لیے اہم غذائی جز ہے جبکہ جسمانی نشوونما، دماغی نشوونما، مسلز اور صحت کے دیگر پہلوؤں کے لیے بھی اہم ہوتا ہے۔اگر جسم میں آئرن کی کمی ہو تو خون کی کمی کا سامنا ہوتا ہے جبکہ کمزوری، تھکاوٹ اور سانس پھولنے جیسی علامات نظر آتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com