روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

سی سی پی او لاہورعلام حیدر ڈوگرعہدے پر بحال،نوٹیفکیشن جاری 

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )تفصیلات کےمطابق سی سی پی او لاہور کو عہدے پر بحال کرکے  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق غلام محمود ڈوگر  کے 20 ستمبر 2022 کےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن منسوخ کردیا گیا ۔ حکومت نے غلام محمود ڈوگر کی 5 نومبر 2022 کو معطلی کا نوٹیفیکیشن بھی واپس لے لیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کا حکم نامہ جاری کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے 17 فروری کو غلام محمود ڈوگر کی بحالی حکم سنایا تھا،سپریم کورٹ کے مطابق حقائق کے جائزے کے بعد واضح ہے کہ غلام محمود ڈوگر ٹرانسفر کی منظوری زبانی طور پر حاصل کی گئی،زبانی منظوری کے بعد میں تحریری طور پر الیکشن کمیشن سے اجازت حاصل کی گئی،بعدالنظر میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر سپریم کورٹ کے 2 دسمبر کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ 

سپریم کورٹ نے جاری حکم نامہ میں ریمارکس دیئے ہیں کہ غلام محمود ڈوگر کا معاملہ پہلےسے سپریم کورٹ میں زیر سماعت تھا،ایسے میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کیلئے دیا گیا 23 جنوری کا حکم برقرار نہیں رکھا جاسکتا،غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا 23 جنوری کا حکم معطل کیا جاتا ہے،غلام محمود ڈوگر کے کیس کی آئندہ سماعت پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ کیس کے ساتھ کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com