روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

زلزلہ آنے کی صورت میں فوری طور پر کیا کرنا چاہیے؟ مایرین نے بتادیا

یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے ) ترکیہ اور شام میں پیر کے روز 7.8 شدت کے زلزلے کو 2 روز گزر جانے کے باوجود تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکڑوں عمارتوں کے زمین بوس ہونے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ تاحال متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ موجود ہے جس کیلئے تاحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی، ترکیہ میں 5ہزار 434 جب کہ شام میں ایک ہزار 832 افراد زلزلے کی وجہ سے جان سےگئے، مجموعی طور پر 16ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے جو کبھی بھی آسکتا ہے اور تباہی مچا سکتا ہے، زلزلے کے حوالے سے پیشگوئی کرنا بظاہر ناممکن ہے، لہٰذا شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ زلزلہ آنے کی صورت میں چند اہم احتیاطی تدابیر سے واقف ہوں۔

ایسی  ہی چند اہم احتیاطی تدابیر آج ہم آپ کو بتارہے ہیں جو  زلزلے کے دوران آپ کو کچھ حد تک محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس کریں تو اپنے ہوش وحواس قابو میں رکھیں۔ خوفزدہ ہو کر بغیر سوچے سمجھے بھاگنے ،اوپر کی منزل سے چھلانگ لگانے اور چیخنے چلانے سے پرہیز کریں۔

زلزلہ آنے کی صورت میں اگر آپ گھر میں موجود ہیں تو فوری طور پر ہاتھوں اور پیروں کے بل زمین پر بیٹھ جائیں اور کسی میز کے نیچے پناہ لے لیں اور اسے ایک ہاتھ سے پکڑ لیں، زلزلے کے جھٹکے رکنے تک وہاں سے باہر نہ نکلیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران بھاگنے سے گریز کریں۔

زلزلے کے دوران گھر میں موجود  بھاری فرنیچر کے قریب نہ جائیں اور دوری ہی اختیار کریں، زلزلے کی وجہ سے وہ فرنیچر آپ پر گر بھی سکتا ہے، اس کے علاوہ شیشے کی کھڑکیوں سے گزرنے کی کوشش ہر گز نہ کریں، زلزلے کی وجہ سے شیشہ ٹوٹ کر آپ کو لگ سکتا ہے۔

زلزلے کی صورت میں لفٹ کا استعمال ہر گز نہ کریں کیونکہ اس کے جام ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

اس وقت تک گھر سے باہر جانے کی کوشش نہ کریں جب تک زلزلہ رک نہ جائے۔

اگر آپ زلزلے کے وقت گھر سے باہر ہیں تو  فوراً کھلی جگہ پر چلے جائیں، اونچی عمارتوں اور بجلی کے تاروں کے قریب بالکل نہ جائیں کیونکہ زلزلے کی وجہ سے وہ گر سکتی ہیں اور آپ ملبے تلے پھنس سکتے ہیں۔

اگر آپ گاڑی میں موجود ہیں تو زلزلہ آنے کی صورت میں اپنی گاڑی کو روک لیں، کسی پل یا عمارت کے قریب گاڑی کھڑی کرنے سے پرہیز کریں، اس بات کا دھیان رہے کہ پل، فلائی اوور کے اوپر یا نیچے نہ ہوں اور نزدیک بجلی کے تار، کھمبے، ٹاور یا اشتہاری ہورڈنگ نہ ہوں۔

اس کےعلاوہ اگر آپ کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں تو زلزلے کی صورت میں اس بات کا خیال رکھیں کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوئی پتھر آپ کی جانب نہ گر پڑے۔

ایک بار زلزلے کے جھٹکے ختم ہوجائیں تو بالکل مطمئن نہ ہوجائیں بلکہ آفٹر شاکس کے لیے الرٹ رہیں۔

اس کے علاوہ زلزلے کے بعد ماچس یا لائٹر جلانے کی بالکل کوشش نہ کریں،ہوسکتا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے گیس لائن کو نقصان پہنچا ہو اور آپ جیسے ہی لائٹر جلائیں آگ بھڑک اٹھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com