روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 10،000 سے بڑھ گئی

ترکیہ، شام میں زلزلہ سے قیامت خیز تباہی،ہلاکتیں 10 ہزار سےتجاوزکرگئیں

ترکیہ  و شام میں  زلزلے کے سبب قیامت خیز تباہی ، عمارتیں منہدم ،ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔واضح رہے کہ ترکیہ میں 10 گھنٹے بعد اور ایک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 7.5تھی،ترک میڈیا کے مطابق  دوسری مرتبہ 1بج کر 24 منٹ پٌر 7.5 شدت کا زلزلہ آیا،زلزلے کا مرکز صوبے کرامن ماس کا ضلع البستان تھا۔ بدترین تباہی کے بعد ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ  ترکیہ میں پہلے  زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔ترکیہ کے ساتھ ساتھ شام،عراق ،قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی جھٹکےمحسوس کئےگئے۔

 شدید زلزلے کے سبب عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں،ملبے کے نیچے لوگ ابھی بھی دبے ہوئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازیانٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ترکیہ کے 10 شہر متاثر ہوئے ہیں۔

 زلزلے کے سبب خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 4 بجے آیا، جب بیشتر لوگ سوئے ہوئے تھے۔

 زلزلے کے آفٹر شاکس ترکیے کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، آفٹر شاکس تقریباً 11 منٹ بعد محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے پورے خطے میں شدیدجانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں زلزلے کے باعث 53 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور  درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونےکا بھی خدشہ ہے۔

 شام میں بھی تباہی:

اے ایف پی کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی شدید تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے 230 سے زائد افراد ہلاک او ر 600 سے زخمی ہوئے ہیں۔شامی حکام کے مطابق زلزلےکے جھٹکے شام کے صوبوں حما، حلب اور  لتاکیہ میں محسوس کیےگئے، ہلاکتوں میں مزید اضافےکا بھی خدشہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com