روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

پنجاب حکومت 45 مراکز پرایڈزکنٹرول اورعلاج کی مفت سہولیات فراہم کررہی ہے،اخترملک

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 45 مراکز پر علاج کی مفت سہولیات فراہم کررہی ہے،

تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور مقابلے منعقد کرکے ایچ آئی وی مرض سے متعلق آگہی دی جارہی ہے- انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں ایچ آئی وی کی روک تھام میں میڈیا کا کردار کے عنوان سے تربیتی سیشن میں مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا- سیمینار کا اہتمام محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور یواین ایڈز کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا- سیمینار میں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ایچ آئی وی کی روک تھام سے متعلق کئے گئے اقدامات اور میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متعلق نیوز رپورٹنگ انتہائی حساس اور اہم ذمہ داری ہے،ایچ آئی وی کے شکار افراد کی رازداری کی معلومات انتہائی خفیہ رکھی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عام آبادی کے مقابلے میں ایچ آئی وی ک مرض ہائی رسک گروپوں میں زیادہ پایا جاتا ہے،ہائی رسک گروپس میں فی میل سیکس ورکرز، مردوں سے جنسی تعلق رکھنے والے مرد، خواجہ سراء اور سرنج سے نشہ کرنے والے افراد شامل ہیں جبکہ ٹرک، بس ڈرائیور اور جیل کے قیدی بھی ایچ آئی وی مرض کے پھیلاؤ میں عوامل کا باعث ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ 21 لاکھ افراد کی ایچ آئی وی سیکریننگ کی جا چکی ہے ،37 ہزار افراد HIV پازیٹیو رجسٹرڈ ہیں۔ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ 17,750 افراد علاج کے لئے مفت ادویات کے رہے ہیں،پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبہ بھر میں 45 مراکز HIV علاج کی مفت سہولیات فراہم کررہا ہے، یہ سہولیات ایڈوانس بائیو سیفٹی لیول-3 لیبارٹری کے ذریعے ایچ آئی وی مریضوں کو مفت پی سی آر اور CD4 ٹیسٹ کی صورت میں دی جا رہی ہیں -انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور مقابلے منعقد کرکے ایچ آئی وی مرض سے متعلق آگہی دی جارہی ہے۔ تربیتی سیشن میں ایڈز کے پھیلاؤ میں مختلف عوامل اور روک تھام پر آگہی دی گئی اور میڈیا کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دئے گئے- بعد ازاں صحافیوں میں انکی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے- تربیتی سیمینار میں مس یوکی ٹیک موٹو,کنٹری ڈایرکٹر یو این ایڈ برائے پاکستان و افغانستان،
ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس کنٹرول ڈاکٹر شاہد مگسی، ڈپٹی سیکرٹری ورٹیکل پروگرامز حسان طارق، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے افسران سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی –

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com