روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی یونین کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد: ( واصب ابراہیم غوری سے ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ،وزارتِ خارجہ میں یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد برائے جنوبی ایشیا تعلقات (DSAS) سے ملاقات

یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد نے مسٹر نکولا پروکاسینی کی قیادت میں وزیر خارجہ سے ملاقات کی

دوران ملاقات پاکستان اور یورپی یونین کے مابین، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ و اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین "یورپی یونین اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان (SEP)، دو طرفہ کثیر الجہتی تعاون بڑھانے کے لیے ایک ٹھوس بنیاد اور فریم ورک مہیا کرتا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان کا اگلا مرحلہ، دو طرفہ تجارت کے فروغ ، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول ، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ چیلنجز سے نمٹنے ،اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلقہ امور کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے
نتیجہ خیز اور تعمیری شراکت داری کی بنیاد پر مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کی ضرورت زور دیا۔

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو "جی ایس پی پلس” کی سہولت
باہمی طور پر فائدہ مند رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی

جی ایس پی پلس اسٹیٹس نے دونوں فریقوں کے درمیان تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے دوران، یورپی یونین کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہا۔

فریقین کے مابین افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ ء خیال ہوا

پاکستان، قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے، گذشتہ چالیس سال سے، افغانستان میں جاری جنگ و جدل کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

عالمی برادری میں افغانستان کی مخدوش معاشی صورتحال کا ادراک، خوش آئند ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، افغان شہریوں کی اقتصادی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر، ٹھوس اقدامات اٹھائے، مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں گذشتہ چار دہائیوں سے جاری محاذ آرائی کے خاتمے اور افغانستان میں دیرپا امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے

وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے وفد کو کابل سے انخلائ عمل کے دوران، پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کی تفصیلات سے آگاہ کیا

یورپی یونین کے وفد نے کابل سے یورپی ممالک کے سفارتی عملے اور شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی معاونت کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے وفد کی توجہ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کروائی

پاکستان، خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

فریقین کا پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے، پہلے سے موجود میکنزمز کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com