روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقےسے کریں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:(یاسر ملک سے ) ملکی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس ہوگا، جس کی  تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، اجلاس کی میزبانی کا اعزاز وزیر اعظم عمران خان کی  کاوشوں کا ثمر ہے،   یہ کاوشیں کسی ایک جماعت کی نہیں، پاکستان کی ہیں، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، او آئی سی کیلئے ہر حکومت نے اپنے اپنے دور میں کردار ادا کیا ہے

وزیرخارجہ نے کہا کہ چین کے وزیرخارجہ بطور مہمان خصوصی آج تشریف لارہے ہیں، مصر کے وزیرخارجہ آ چکے ہیں، اور بیشتر وزیر خارجہ آج آئیں گے۔ تمام وزرائے خارجہ 23 مارچ کو نیشنل ڈے پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔  وزیر اعظم عمران خان اس اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے، امہ کو درپیش سلگتے ہوئے موضوعات کے علاوہ 100 سے زائد قراردادیں زیر بحث آئیں گی،انشاءاللہ پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو گا، کل او آئی سی کی چیئرمین شپ ایک سال کیلئےپاکستان کو منتقل ہوجائےگی، اس اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہمیں دو طرفہ ملاقاتوں کا موقع بھی میسر آئے گا،

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج میری ان چار پانچ وزرائے خارجہ، جو اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان تشریف لاچکے ہیں ان کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں، ہماری سیاسی کمیٹی کے اجلاس مسلسل ہو رہے ہیں، آج بھی وزیراعظم کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کااجلاس ہوگا، ہم تصادم نہیں چاہتے، ہم عدم اعتماد کا مقابلہ آئینی طریقےسے کریں گے، کسی ممبر کو ووٹ کاحق استعمال کرنےسےنہیں روکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عدم اعتماد میں نمبرز پورے کرنے کی ذمہ داری اپوزیشن کی ہے، اپوزیشن نمبرز پورے کرنے کیلئے ضمیر فروشی پراترچکی ہے، سپریم کورٹ سےہارس ٹریڈنگ ختم کرنےکیلئےرہنمائی چاہتےہیں، یہ بھی رہنمائی لیں گے کہ کیا یہ ممبران تاحیات نااہل ہوں گے؟ ، اگر وہ تاحیات نہ اہل ہو سکتے ہیں تو انہیں یہ قدم اٹھانے سے پہلے باردگر سوچنا چاہیے، مجھےبلاول کی بہت سی باتوں پر ہنسی آتی ہے، وقت کےساتھ ساتھ سیکھ جائیں گے، بلاول سے کہتا ہوں کہ خدا کیلئے بڑے ہوجائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com