روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

تحریک انصاف پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے، مریم نواز

اسلام آباد:(قاری عاشق حسین سے )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرل لفظ کا آج کل بڑا چرچا ہے، نیوٹرل لفظ  نے ایک شخص کی ہوا نکال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے، حکومت کی گنتی تو 2018میں بھی پوری نہیں تھی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی حکو مت کی گنتی پوری نہیں تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا حکومت چاہتی ہے کہ کوئی مخالفین کو جیل میں ڈال دے ؟ آپ نےنیب،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کونیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ چاہتے ہیں آپ کیلئےکوئی آپ کے مخالفین کوسزائیں دلوائے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ گیم از اوور،آپ  ہار چکے ہیں، کبھی کہتے ہیں غیر ملکی سازش ہے تو کبھی کہتے ہیں چور اکھٹے ہوئے، مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،لاقانونیت اور گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اورایم پی ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، حکومت سے 10لوگ پورے نہیں ہو رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک طرف بکاؤاورلوٹا کہہ رہے ہیں، دوسری طرف ہاتھ جوڑ رہے ہیں، نیوٹرل کیلئے ہم نے بھی جدوجہد کی، آپ کومعلوم ہے گیم ہارچکے، اگلا الیکشن بھی ہاریں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ بائیڈن نے کال نہیں کی توآپ کو خودمختاری یاد آگئی، امریکا میں کشمیرکا سودا کر کے آئے، کہتے تھے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں، اپنی نااہلی کوسازش کا نام دیں گے تودنیا ہنسے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں نہیں کسی اورکودھمکیاں دے رہے ہیں، مہنگائی کے خلاف کچھ کیا ہوتا تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، اقلیت کواکثریت میں بدلنے کوکوئی نہیں بھولا، ڈرانے دھمکانے کے دن گئے، اب عمران خان کی بندش کاوقت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے، سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ جائزتھی؟ آپ منحرف ارکان کے سامنے ہاتھ جوڑکرکہہ رہے ہیں، آجاؤمعاف کردوں گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آپ کوایک دوسیٹوں والوں کے گھرپرحاضری دینی پڑرہی ہے، کسی ملک کوسازش کرنے کی ضرورت نہیں، آپ اپنے لیے خود کافی ہیں، نوازشریف نے باہرسے آپ کے گھرمیں گھس کرمارا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com