روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

وزیر اعلی پنجاب یونیورسٹیوں کے ملازمین کے لئے مہربان، خصوصی الاوئنسز میں اضافہ

زیراعلیٰ عثمان بزدار سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی ملاقات، ملازمین واساتذہ کیلئے خصوصی الاؤنس کی اصولی منظوری
یونیورسٹیز کے دیگر معاملات کو بھی بہتر بنائیں گے،پنجاب میں سمارٹ یونیورسٹی کے منصوبے پر کام جاری:عثمان بزدار
لاہور20 اکتوبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزکے وفدنے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے یونیورسٹیز سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع کی مناسبت سے یونیورسٹیز کے ملازمین او راساتذہ کے لئے ڈسپیرٹی ریڈیکشن الاؤنس(Disparity Reduction) کی اصولی منظوری دینے کا اعلان کرتا ہوں – الاؤنس کے حوالے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں -انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کے دیگر معاملات کو بھی بہتر بنائیں گے- پنجاب میں سمارٹ یونیورسٹی کے منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں – ہر ضلع میں معیاری یونیورسٹی کا قیام ہمارا مشن ہے -انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین ؐ  کی ذات اقدس پر ریسرچ کے لئے 6 یونیورسٹیز میں سیرت چیئرز قائم کر دی ہیں – سیرت چیئرز کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے- انہوں نے کہا کہ ہائرایجوکیشن پر پورا فوکس ہے-پنجاب حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے آپ کو پورا سپورٹ کرے گی- وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، وائس چانسلر پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاکر، وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی اوکاڑہ ڈاکٹر محمود سلیم اور وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر نوید اے چودھری شامل تھے۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی لاہور، رجسٹرار یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com