پی آئی اے سے جعلی ڈگری والے درجنوں گھوسٹ ملازمین فارغ
اسلام آباد (مشر بلوچ سے ) پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) سے گھوسٹ اور جعلی ڈگری والے درجنوں ملازمین فارغ کردیئے گئے۔پی آئی اے میں فی طیارہ ملازمین کی تعداد بین الاقوامی تناسب کے برابر آگئی ہے۔
پی آئی اے سے ایک ہزار گھوسٹ ملازمین، جعلی ڈگری والے 837 اور کرپشن سمیت نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 1100 ملازمین فارغ کردیئے گئے۔سال 2017 میں پی آئی اے کی فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 تھی جو کم ہوکر اب 260 پر آگئی ہے۔
پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) سے گھوسٹ اور جعلی ڈگری والے درجنوں ملازمین فارغ کردیئے گئے۔پی آئی اے میں فی طیارہ ملازمین کی تعداد بین الاقوامی تناسب کے برابر آگئی ہے۔
پی آئی اے سے ایک ہزار گھوسٹ ملازمین، جعلی ڈگری والے 837 اور کرپشن سمیت نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 1100 ملازمین فارغ کردیئے گئے۔سال 2017 میں پی آئی اے کی فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 تھی جو کم ہوکر اب 260 پر آگئی ہے۔
ملازمین کی تعداد میں کمی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم، جعلی ڈگری اور کرپشن سمیت نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کی برطرفی سے ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ 1900 ملازمین نے رضاکارانہ علحیدگی اسکیم سے استفادہ حاصل کیا، ایک ہزار کے قریب فرضی ملازمین موجودہ انتظامیہ نے برطرف کئے جبکہ 837 ملازمین جعلی ڈگریوں کی وجہ سے برطرف ہوئے۔
اس کےعلاوہ پی آئی اے میں 1100 ملازمین کے خلاف نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں اور کرپشن کی وجہ کارروائی کی گئی۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملازمین کی تعداد کم کرنے سے پی آئی اے کو سالانہ 8 ارب روپے کی بچت بھی ہوگی۔