روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

وجیہ کاشوہرہی بیوی کا قاتل نکلا

اسلام آباد:(ویب ڈسک )پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا کا کیس حل ہوگیا، خاتون کے سابق شوہر ملزم رضوان حبیب نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

زرائع کے مطابق راولپنڈی سے اغوا ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ کے سابق شوہر نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا۔

پولیس ذرائع  کے مطابق ملزم نے وجیہہ کو قتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان میں دفنائی ہے۔ پولیس کی ٹیمیں ملزم کی نشاندہی پر ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوں گی۔ وجیہہ سواتی کی لاش برآمدگی کے بعد راولپنڈی منتقل کریں گے۔ ملزم رضوان حبیب 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ امریکی خاتون وجیہہ سواتی 9 ماہ پہلے بھی تھانہ مورگاہ کی حدود سے اغوا ہوئی تھی، مارچ میں اغوا کی ایف آئی آر کا مدعی وجیہہ کا شوہر رضوان حبیب تھا، اس تحقیق کے بعد رضوان حبیب ایک مقدمے کا مدعی اور دوسرے کا ملزم نکلا، جس پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

حکام کے مطابق 9 ماہ پہلے مارچ میں وجیہہ سواتی کو بچوں سمیت اغوا کا مقدمہ درج ہوا تھا، تاہم اس وقت درج ہونے والی ایف آئی آر 136/21 میں اغوا ثابت نہیں ہوا تھا، اور انکشاف ہوا تھا کہ وجیہہ سواتی 9 ماہ پہلے بچوں سمیت بیرون ملک گئی تھی۔ ایک خاتون کے سال میں 2 مرتبہ اغوا کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی خاتون کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، لیکن اغوا کیس میں اہم معلومات ملی ہیں جن کی تصدیق کررہے ہیں۔

واضح رہے 2 ماہ قبل خاتون وجیہہ سواتی اغوا ہوئی تھی، ان کے تین کم عمر بچے امریکا میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com