روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

جاو میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ، ڈی آئی جی کو جواب دینے پر5 اہلکار معطل

کراچی(واصب ابراہیم غوری سے ) سڑک کنارے خوش گپیوں میں مصروف پولیس اہلکاروں کا بھیس بدل کر شہرکے دورے پر نکلے ڈی آئی جی کو جواب، ڈی آئی جی نے 5اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ بیٹھ کر گپ شپ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان نے معطل کر دیا ہے۔
عام شہری کے بھیس میں دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان کو پولیس اہلکاروں نے ترکی بہ ترکی جواب دیئے۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان پرائیویٹ کار میں شہر میں گھوم پھر رہے تھے کہ شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے اسٹار گیٹ سگنل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ جمع پولیس اہلکاروں کے پاس جا پہنچے۔ڈی آئی جی ٹریفک سڑک کنارے کھڑے ہوکر ان کی گفتگو سننے لگے، اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔

ڈی آئی جی نے اہلکاروں سے شہری بن کر کہا کہ ’’ٹریفک کو کنٹرول کرو یہاں کیوں کھڑے ہو‘‘، اہلکاروں کی جانب سے طنزیہ جواب کی ڈی آئی جی ٹریفک کو قطعی طور پر توقع نہیں تھی۔ایک اہلکار نے کہا کہ ’’جاو میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ‘‘ جس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے ٹریفک پولیس کے 2 افسران سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ۔واضح رہے کہ بھیس بدل کر شہر کا دورہ کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی بھی متعدد ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سرکاری ملازمین کو کرپشن کرتے رنگے ہاتھوں پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com