درہ آدم خیل میں سینیٹر شبلی فراز کے قافلے پرنامعلوم افراد کا حملہ،شبلی فراز محفوظ رہے،ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ زخمی
اسلام آباد۔ (مبشر بلوچ سے ):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کے قافلے پر درہ آدم خیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، شبلی فراز معجرانہ طور پر محفوظ رہے تاہم ان کا ڈرائیور اور گارڈزخمی ہو گئے۔
اتوار کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ شبلی فراز اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آ رہے تھے کہ درہ آدم خیل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کے قافلے پر فائرنگ شروع کر دی اور پتھرائو بھی کیا،
شبلی فراز حملے میں محفوظ رہے لیکن ان کا ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments