صدرمملکت عارف علوی نےالیکشن کی تاریخ دیدی

یوتھ ویژن نیوز : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کو 6نومبر کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کی تاریخ دیدی۔
صدر عارف علوی نے چيف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں نے9 اگست کووزیراعظم کےمشورے پرقومی اسمبلی کوتحلیل کیا۔ عام انتخابات پیر 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرچ وارنٹ کےبغیرگھرمیں داخل ہونے پرایس ایچ او کو3سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
صدرمملکت ڈاکڑ عارف علوی کا خط میں کہنا تھا عام انتخابات کیلئے 90 دن کے اندر کی تاریخ مقررکرے، آئینی ذمہ داری پوری کرنے کی خاطر چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کے لیے مدعو کیا گیا تاکہ آئین اور اس کے حکم کو لاگو کرنے کا طریقہ وضع کیا جا سکے۔
صدر مملکت نے خط میں مزید کہا ہے کہ اگست میں مردم شماری کی اشاعت کے بعد حلقہ بندیوں کا عمل بھی جاری ہے، آئین کے آرٹیکل 51(5) اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 17 کے تحت یہ لازمی شرط ہے، وفاقی وزارت قانون وانصاف بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان جیسی رائےکی حامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2024 میں حاجیوں کی سہولت کیلئے بڑے فیصلے
آئین کےآرٹیکل 48(5) کے تحت صدر کا اختیار ہے اسمبلی تحلیل کی تاریخ سے90 دن کے اندر کی تاریخ مقرر کرے لہٰذا عام انتخابات قومی اسمبلی تحلیل کی تاریخ کے نواسی ویں دن یعنی پیر 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہئیں۔