استور ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا
یوتھ ویژن نیوز : استور – پی ٹی آئی عوامی مقبولیت ثابت کرنے میں کامیاب، استور ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا،
حلقہ جی بی 13 استور 1 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے، پی ٹی آئی امیدوار خورشید خان نے فتح اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی خالی ہونے والی نشست جی بی 13 استور 1 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ووٹنگ ختم ہونے کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج مرتب کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ بارایسوسی ایشن میں وکلاء کنونشن،لطیف کھوسہ کی شرکت
میڈیا رپورٹس کے مطابق حلقے کے تمام 56 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو پچھاڑ دیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار خورشید خان نے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کل 6215ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر ن لیگ کے امیدوار کو 5 ہزار 200 ووٹ حاصل ہو سکے۔
ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 3 ہزار سے زائد ووٹ حاصل ہو سکے۔