کہروڑپکا دریائے ستلج کی پٹی پردیہی علاقوں کیلئے بری خبر
یوتھ ویژن نیوز : (رمضان بھٹی ) بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کے بعد ستلج میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے
ہریکے کے مقام پر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا گیا ہے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 2 لاکھ 60 ہزار کیوسک سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ستلج میں ہریکے ہیڈ سے مزیدپانی چھوڑدیا پی ڈی ایم اے کی ورننگ جاری
کہروڑپک کے ملحقہ گاؤں جن میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہےڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر کا ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر وگہہ مل تحصیل کہروڑپکا کے مقام پر ریسکیو پوسٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اور سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثر ہوسکنے والے علاقوں شاہ بو دیر ،پتن مہاراں،پتن چڑھویاں وگہہ مل ، بستی مہران ، شاہ پور پھل، ٹبی وڈاں ، رام کلی کے رہائشی افراد کو حکومت پنجاب کی جانب سے قائم ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کیکہروڑپکا تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں اعلانات کروائے گئے اور ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ھے