ماہرہ خان کا دوسری شادی ردعمل آگیا
یوتھ ویژن نیوز : پاکستان ادکارہ ماہرہ خان نے دوسری شادی کی خبروں پر رد عمل دے دیا ہے
تفصیلات کےمطابق معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے حوالے سے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ اگلےماہ اپنے ایک دیرینہ دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔اس حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پیجز پرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بزنس مین سلیم کریم کے ہمراہ دوسری شادی کی خبریں گزشتہ روز سے گردش میں آ رہی تھی
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ نگراں وزیر خارجہ بننے کی خواہش مند
سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق معروف اداکارہ کی شادی کی تقریب کا اہتمام ماہ ستمبر میں صوہ پنجاب کے معروف ہل اسٹیشن پر ادکارہ کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں سر انجام پائے گی۔
واضع رہے یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، اس سے قبل تقریبا چار سال ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکی میں منگنی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جس کی ماہرہ خان نے نے تردید کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کیساتھ کترینہ کیف سے پہلے مجھے فلم آفر ہوئی تھی ، پاکستانی ادکارہ میرا کا انشکاف
دوسری جانب ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ نے کہا کہ یہ رپورٹس اداکارہ کی فیملی یا ٹیم کے ممبر کے آفیشل بیان کے بغیر شائع کی گئی ہیں تاہم انوشے طحۃ نے بھی ماہرہ کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے