قیمت آسمان پرپھر بھی فروخت میں 17.6 فیصد اضافہ
اسلام آباد۔ (عاقب غوری سے):رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل ) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2021 کے دوران فروخت کا حجم 9.60 ملین ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا نومبر 2020 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 8.16 ملین ٹن رہی تھی۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 0.44 ملین ٹن یعنی 17 فیصد سے زیادہ کااضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments