چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں 22.4 فیصد اضافہ، قومی ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد۔ (عاقب غوری سے):چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں اکتوبر 2021 کے دوران سالانہ بنیاد پر22.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2021 کے دوران برآمدات کا حجم بڑھ کر4.2 ارب روپے ، اکتوبر 2020 میں چمڑے کے دستانوں کی برآمدات کاحجم 3.4 ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح اکتوبر 2020 کے مقابلے میں اکتوبر 2021 کے دوران چمڑے کے دستانوں کی قومی برآمدات میں 80 کروڑ روپے یعنی 22 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
Load/Hide Comments