کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے 2 میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں منظر عام پر آگئیں
یوتھ ویژن نیوز : رواں سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے 2 میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے ایڈن گارڈنز میں میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری کردی ہیں۔
شیدول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو کولکتہ میں ایڈن گارڈنز کے میدان پر 2 میچز کھیلنے ہیں۔
پاکستان کے انگلینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچزکے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 800 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 2200 بھارتی روپے ہوگی۔
یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز اکتوبر میں ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائیگا۔
Load/Hide Comments