نومبر 2021ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں 0.6 فیصد اضافہ‘2.4 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول

state bank of pakistan 696x418 1

اسلام آباد۔ (عاقب ابراہیم غوری سے ):نومبر 2021ء کے دوران 2.4 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر آئیں جبکہ کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں جون 2020ء سے لے کر اب تک 2 ارب ڈالر سے زائد کا بھرپور آمد کا سلسلہ جاری رہا ۔نمو کے لحاظ سے، سال بسال کی بنیاد پر، نومبر 2021ء کے دوران ترسیلاتِ زر میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ان میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 6.6 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مجموعی طور پر مالی سال 2022 کے پہلے پانچ مہینوں میں ترسیلاتِ زر بڑھ کر ، 12.9 ارب ڈالر پر ہوگئی ہیں، جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت سے 9.7 فیصد زیادہ ہے۔ترسیلاتِ زر کی آمد کے حوالے سےپیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق نومبر 2021ء کے دوران ترسیلات ِزر زیادہ ترسعودی عرب (590 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (452.5 ملین ڈالر)، برطانیہ (305.8 ملین ڈالر) اور امریکہ (237.8 ملین ڈالر) سے آئیں۔

حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ چینلز کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے فعال پالیسی اقدامات اور وبا کے دوران فلاحی رقوم کی منتقلی نے پچھلے سال سے ترسیلاتِ زر کی آمد میں مسلسل بہتری میں کردار ادا کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں