روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

رواں سال شاندار فصل کے باعث کپاس و چینی درآمد نہیں کرنا پڑے گی،10 ڈیموں کی تعمیر سے10 ہزار میگا واٹ سستی بجلی اورآبپاشی کیلئے13 ملین کیوبک فٹ پانی دستیاب ہوگا، برآمدات بھی 34 فیصد بڑھ گئیں، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا فیصل آباد چیمبر میں خطاب

فیصل آباد۔ (عاقب ابراہیم غوری سے ):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت ملک کی زرعی، صنعتی، کاروباری، برآمدی،معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ امسال شاندار فصل کے باعث ہمیں کپاس و چینی درآمد نہیں کرنا پڑے گی جبکہ10 ڈیموں کی تعمیر سے10 ہزار میگا واٹ سستی بجلی اورآبپاشی کیلئے13 ملین کیوبک فٹ پانی دستیاب ہوگانیزبرآمدات بھی 34 فیصد بڑھ گئی ہیں جن میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور نومبر2021 میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ 2.9ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال2020 کی اسی ماہ کی برآمدات سے 34 فیصداور نومبر 2018کی برآمدات سے47فیصد زائد ہیں اسی طرح رواں مالی سال2021-22 کے پہلے5 ماہ میں 12.37ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جوسال 2018کے پہلے 5ماہ سے37فیصد زیادہ ہیں۔

ایوان صنعت و تجارت میں بزنس کمیونٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہماری ایل این جی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں کیونکہ اس میں ہم امپورٹڈ گیس زیادہ لارہے ہیں لیکن ہمارا روس کے ساتھ پائپ لائن پر کام ہورہا ہے جبکہ موجودہ ٹرمینل کو روزانہ 10کروڑ کرایہ کی مد میں اداکیا جارہا ہے اس طرح یہ سال کا 36ارب روپیہ بنتا ہے اسی طرح گیس میں بھی 500ارب کا سرکلر ڈیٹ ہوچکا ہے،3000 ارب قرضوں کی مد میں اور 3400 ارب روپیہ صوبوں کے پاس چلا جاتا ہے اس طرح وفاق منفی سے اپنے اخراجات شروع کرتا ہے جس میں دفاع کا خرچہ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا خرچہ، ساڑھے6 سو ارب کی سبسڈیز ہیں اور یوں ہمارا خسارہ 4ارب تک پہنچ جاتا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ فیصل آباد کے مسائل پربزنس کمیونٹی ایک چارٹر بنا کر دے اور ہم مل کر اس پر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی نسبت دوسرے شہر کے تاجر اپنے علاقہ کی نسبت ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جبکہ فیصل آباد میں فی الوقت یہ رجحان کم ہے لہٰذا ہمیں بھی اپنے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے آگے آنا چاہئے تاکہ ہم مل کر کاروباری کمیونٹی کے مطالبات کو حل کرنے کیلئے تمامتر توانائیاں صرف کرسکیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے حکومت جامع اصلاحات کے ذریعے برآمدات بڑھانے، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے، کرپشن کے خاتمہ اور ٹیکسوں کی وصولیوں میں اضافے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے جس کے ثمرات صرف چند ماہ تک لوگوں کو نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ صحت کے شعبہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 31 دسمبر سے پنجاب میں صحت کارڈ جاری کرنے کا کام شروع ہو جائے گا جبکہ آئندہ سال مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس صحت کارڈ ہو گا جس کے ذریعے وہ دس لاکھ تک کی طبی سہولتیں مفت حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود جنوبی ایشیا میں پاکستان کی برآمدات سب سے زیادہ 35فیصد رہیں جبکہ پچھلے سال ڈھائی ارب کے ری فنڈ بھی جاری کئے گئے۔ زراعت کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ حکومت کی پالیسیوں سے اس سال تمام فصلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ہمیں کپاس اور شوگر درآمد نہیں کرنا پڑے گی اور اضافی پیداوار سے 4ارب ڈالر کی اضافی برآمدات بھی ہوں گی۔ گیس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ روس کے تعاون سے پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا جبکہ 10ڈیم بھی تعمیر ہو رہے ہیں۔

فیصل آباد کے مقامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیشنل فنانس کمیشن کی طرز پر صوبائی فنانس کمیشن بھی قائم کر دیا ہے جس کے تحت تمام اضلاع کو ان کی آبادی اور پسماندگی کے تناسب سے فنڈز ملیں گے اور صوبے میں یکساں ترقی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ فیصل آباد چیمبر کو تمام اہم اداروں کے بورڈ میں نمائندگی دی جائے گی اور اس سلسلہ میں وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ماس ٹرانزٹ کے سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ فیصل آباد کو بہت جلد الیکٹرک بسیں مل جائیں گی جس سے آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی سفری سہولت بھی مل سکے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایم تھری اور ایم فور کو آپس میں ملانے کا مطالبہ جائز ہے اور اب اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے جڑانوالہ ڈبل روڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لنڈیانوالہ تک سڑک کی تعمیر سے لاہور کا سفر صرف 1گھنٹے کا رہ جائے گا۔ انہوں نے دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ سمندری روڈ کو سگنل فری کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے شہر کے اندر ایک اور رنگ روڈ کا بھی ذکر کیا جس سے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

فیصل آباد کے ماسٹر پلان کے بارے میں وزیر مملکت نے کہا کہ اس کے بارے میں لوگوں کے تحفظات تھے اس وجہ سے متعلقہ کمپنی نے اس کو زمینی حقائق سے ہم آہنگ کرنے کیلئے دوبارہ تیار کیا ہے تاہم منظور ی سے قبل اس کے بارے میں ایک بار پھر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی رائے لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ماسٹر پلان کو ریونیو ریکارڈ سے منسلک کریں تاکہ مستقبل کے منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد کیلئے زمینی حقائق کو مدنظر کھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ7 ارب روپے سے مکوآنہ اور لنڈاوالا 37کلومیٹر ایکسپریس روڈبننے سے لاہور کا فاصلہ ایک گھنٹے کا رہ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ستیانہ روڈ،سرگودھا روڈ،سمندری روڈ پچھلے دو تین سال سے نہیں بلکہ دس پندرہ سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لیکن اب اس پر ہم نے وزیراعلیٰ سے پورا پیکیج منظور کروایا ہے جس سے یہ تمام سڑکیں بہت جلد بنیں گی اور رقوم کی منظوری کے باعث انہیں 30جون تک مکمل کرلیا جا ئے گا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اس سال پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دیا گیا جس کا حجم 635ارب ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ دس شہر ایف بی آر کی ٹیکس کولیکشن میں بڑے حصہ دار ہیں جن میں فیصل آباد بھی شامل ہے لیکن اگر پراپرٹی ٹیکس پر بات کی جائے تو18ویں ترمیم ہمارے آڑے آجاتی ہے جس کے ذریعے ہمیں صوبوں کو ٹیکس کولیکشن کی بہت بڑی رقوم دینی پڑتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلی دفعہ پنجاب نے صوبائی فنانس کمیشن کا اجرا کیا ہے جسے18ویں ترمیم میں منع کردیا گیا تھااس طرح پہلے ایک شہر پر ہی ترقیاتی بجٹ خرچ کر دیا جاتا تھالیکن اب یہ تمام شہروں مساوی خرچ کیا جارہا ہے جس کے ساتھ ساتھ8مدر اینڈچائلڈ ہسپتال،انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنائے اور تمام سول و الائیڈ ہسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی اور گیس کے اچھے ریٹ مقرر کئے لیکن ہمیں اس پر کچھ چیلنجز کا سامنا بھی ہے جبکہ ہم نے پچھلے سال250 ارب کے ریفنڈ ادا کئے ہیں،ڈی ایل ٹی ایل کا نظام آن لائن کر دیا گیا،ایف بی آر میں خوف و ہراس کو ختم کیا گیا ہے،کورونا میں ہم نے انڈسٹری کو بند نہیں ہونے دیا جو وزیراعظم کا ویژن تھاورنہ کاروبار میں بہت تباہی آتی،کنسٹرکشن کو بھی کھولا رکھااس طرح اس سیکٹر میں ایک ہزار ارب روپے کے پروجیکٹس منظور ہوئے اورکنسٹرکشن کی ٹیکسیشن میں بہت بڑا ریلیف دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیکس کولیکشن پچھلے سال سے بہتر ہوچکی اورانکم ٹیکس میں بھی پچھلے سال کی نسبت دو اڑھائی سوارب زیادہ انکریز آیا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کااپنا کیمپس نہیں ہے اس کیلئے ہم نے 52کینال جگہ لے کر دی ہے جس میں کیمپس بنے گاجبکہ مرضی پورہ سابقہ حاجی کیمپ کی 22ایکڑ جگہ پر ہم نے ہیلتھ والوں کو لکھا کہ ہمیں یہاں ٹرچری کیئر ہسپتال بنانے دیا جائے کیونکہ ہماری آبادی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔اسی طرح ایف آئی سی کے دو پی سی ون تیار ہوچکے ہیں جس کے آؤٹ ڈور کو باہر لے کر جانا ہے اور اسی طرح ڈاکٹرز کے ہاسٹلز بھی بنیں گے نیزچلڈرن ہسپتال کے فیز ٹو پر بھی کام شروع ہوجائے گا۔

فیصل آباد ایکسپو سنٹر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ خود اس کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ اس میں بین الاقوامی معیار کی نمائشوں کے علاوہ اس میں فیکٹری آؤٹ لٹس کیلئے بھی جگہ مہیا کی جائے گی۔ رنگ روڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں دو تجاویز ہیں اول یہ کہ موجودہ 98کلومیٹر طویل بائی پاس کو دورویہ کر دیا جائے جس پر 27ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور دوسری تجویز یہ ہے کہ موجودہ بائی پاس کو اس کی موجودہ صورت میں ہی بحال کر دیا جائے جس پر 10ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس میں سے ایک تجویز جلد منظور ہو جائے گی تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر فنڈنگ کریں۔ شہر سے تھوک مارکیٹوں کی منتقلی کے بارے میں فرخ حبیب نے کہا کہ اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر فارمولا بنا دے تاکہ اس پر عمل کیا جا سکے۔ ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کا سروے ہو چکا ہے تاہم یا تو اس کی فنڈنگ وفاقی حکومت کرے گی یا ایشیائی ترقیاتی بینک سے امداد کا بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے گوجرہ سے سانگلہ ہل تک لوکل ٹرین چلانے کی تجویز کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ کام پاکستان ریلوے خود ہی کر سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میڈیکل یونیورسٹی کے اپنے کیمپس کیلئے 92کینال کی زمین مختص کی جا رہی ہے جبکہ غلام محمد آباد کے قبرستان کے نزدیک متروکہ وقف املاک کی 22ایکڑ زمین پر نیا ہسپتال بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی توسیع کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں نئے آؤٹ ڈور کیلئے پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے اسی طرح چلڈرن ہسپتال کے دوسرے مرحلے پر بھی جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔قبل ازیں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے حکومت کی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کی وجہ سے فیصل آباد کو بے روزگاری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے فیصل آباد ایکسپو سنٹر کے قیام کی منظوری دینے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اس پر جلد کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے فیصل آباد کے ماسٹر پلان کے بارے میں بھی بزنس کمیونٹی کے تحفظات کا ذکر کیا اور کہا کہ مستقبل کی جامع منصوبہ بندی کیلئے تمام طبقوں سے مشاورت ضروری ہے۔ پارکنگ پلازوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر نئے پارکنگ پلازے تعمیر کر کے اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے 10سے 15سال بعد ان کو حکومت کے سپر د کر دے گا۔ انہوں نے چنیوٹ ڈیم کی تعمیر، سیف سٹی اور دیگرمسائل کا بھی ذکر کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ میاں فرخ حبیب اس شہر کے سپوت ہونے کے ناطے اِن مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

تقریب سے عارف احسان ملک اورواسا کے وائس چیئرمین شیخ شاہد جاوید نے بھی خطاب کیا جبکہ سوال و جواب کی نشست میں چوہدری محمد نواز، محمد اظہر چوہدری، نائب صدر رانا فیاض احمد، انجینئر بلال جمیل، سہیل بٹ، خادم حسین مان، میاں تنویر ریاض اور میاں عبدالوحید نے بھی حصہ لیا۔

آخر میں سینئر نائب صدر عمران محمود شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عارف احسان ملک اور ایگزیکٹو ممبر حاجی عبدالرؤف نے میاں فرخ حبیب کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com