ملک لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنانے والے آج قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل
اسلام آباد۔ (یاسر ملک سے ):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ ملک لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنانے والے آج قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، نااہل لیگ سمیت کرپٹ اپوزیشن احتساب کو متنازع بنانے کی کوشش میں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنانے والے آج قانون کے سامنے جوابدہ ہیں، ماضی کے نااہل حکمران خود کو قانون سے ماورا سمجھتے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ماضی میں احتساب کے نام پر مذاق ہوتا رہا، نااہل اپوزیشن نے کرپشن پارٹنرشپ قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا دور حقیقی انصاف کا دور ہے، نااہل لیگ سمیت کرپٹ اپوزیشن احتساب کو متنازع بنانے کی کوشش میں ہے۔
Load/Hide Comments