آن لائن ووٹنگ نواز شریف کے لیے منظور کی ہے، علی زیدی
ندن () وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے آن لائن ووٹنگ نوازشریف کے لیے منظور کی ہے۔علی زیدی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ نے قانون بنا دیا۔ اب ای وی ایم پر ووٹنگ کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ پاکستان میں مہنگائی لندن سے کم ہے۔ انہوں نے کہا مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے جس میں کمی آ رہی ہے۔ مہنگائی کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ کابینہ مسئلے کا حل نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔
علی زیدی نے کہا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے سندھ پولیس نکال دیں تو کرپشن ختم ہو جاتی ہے۔ اوورسیز پاکستانی رہ چکا مگر میری دوہری شہریت نہیں۔ ہماری حکومت کا مسئلہ مہنگائی نہیں بلکہ گڈ گورننس ہے جس پر قابو پا لیا جائے گا۔
Load/Hide Comments