منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف چالان تیار

2108143 shabazandhamza 1606049244 404 640x480 1

اسلام آباد (عمران قذافی سے ) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے نے چالان تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد ہیں۔ ملازمین سمیت دیگر 17 سے زائد افراد کو بھی نامزد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام 11 دسمبر کو عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔ شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ ایف آئی اے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں