آرمی پبلک اسکول کےشہداء کےوالدین سے ملاقات کیلئےکابینہ کمیٹی تشکیل

aps

اسلام آباد ( واصب ابراہیم غوری سے ) آرمی پبلک اسکوک کے شہدا کے لیے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی میں شیری مزاری،عمرایوب،فہمیدہ مرزا،صاحبزادہ محبوب سلطان شامل ہیں۔ اس کمیٹی میں اٹارنی جنرل، دفاع، داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹریز خصوصی دعوت پر شریک ہونگے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو شہداء کے والدین کا مؤقف سننے کی ہدایت کی تھی۔حکومت نےسپریم کورٹ سےجواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا:۔

اس کے علاوہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب جمع کرانے کیلئے 3 ہفتے کی مہلت دی جائے، وزیراعظم نے شہداء کے والدین سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے اور مناسب ہوگا کہ والدین اور کمیٹی کی ملاقات کا نتیجہ سامنے آنےدیا جائے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میں جامع عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی مہلت دی جائے۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب 4 ہفتے میں طلب کیا گیا تھا اورعدالت کا دیا گیا وقت 10 دسمبر کو پورا ہو رہا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 10 نومبر بروزبدھ کو کیس کی سماعت کی تھی۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کيس کی سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس گلزار احمد ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین شامل تھے۔عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں