روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

چشمہ کیسے صاف کیا جائےماہرین نےدرست طریقہ بتادیا

یوتھ ویژن نیوز:  ماہرین کاکہنا ہے کہ بیشتر افراد بدن پر موجود قمیض یا کسی بھی کپڑے سے چشمہ صاف کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔مگر کپڑے سے چشمے کو صاف کرنا شیشے کو نقصان پہنچاتا ہے۔

چشمے کے شیشے دھول، مٹی اور دیگر ذرات سے گندے ہو جاتے ہیں اور ان کی روزانہ صفائی ضروری ہوتی ہے۔کپڑوں کی رگڑ کا اثر کسی ریگ مال جیسا ہوتا ہے اور شیشے کی سطح پر ننھی لکیریں بن جاتی ہیں جو بتدریج بڑے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔کپڑا جتنا بھی نرم ہو، وہ چشمے کی صفائی کے لیے مناسب نہیں ہوتا۔

چشمے کی صفائی کا بہترین ذریعہ آپ کے گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور کسی مہنگی کلیننگ کٹ کو خریدنے کی ضرورت نہیں، بس صابن، پانی اور کاٹن بڈز یا cotton swabs درکار ہوں گے۔کاٹن بڈ کو چشمے کے فریم کے رخنوں میں پھیر کر وہاں موجود کچرے کو نکالیں۔اس کے بعد چشمے کو نلکے کے نیچے رکھ کر پانی کھول دیں تاکہ سطح پر موجود گرد صاف ہوسکے۔چپکے ہوئے مواد کی صفائی کے لیے معمولی مقدار میں سیال صابن شیشے کے دونوں اطراف انگلی سے لگائیں اور پھر چشمے کو دھو لیں۔کچھ مواقعوں پر آپ مائیکرو فائبر کپڑے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔مگر اس طرح کے کپڑے چشمے کو دھونے کے بعد خشک کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

شیشوں کو صاف رکھنے سے ہٹ کر بھی چشمے کو صاف رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ہماری جِلد پر موجود چکنائی، گرد اور دیگر اجزا چشمے کے فریم پر اکٹھے ہو جاتے ہیں جس سے کیل مہاسوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ چشمے کی صفائی سے کیل مہاسوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com