وزیراعظم عمران خان کی اولف شلز کو جرمنی کے چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام آباد۔(ثاقب ابراہیم غوری سے ):وزیراعظم عمران خان نے اولف شلز کو جرمنی کے چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ کثیرالجہتی شراکتداری کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے چانسلر شلز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
Load/Hide Comments