روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا

آئندہ عام انتخابات میں حلقہ 133میں پیپلز پارٹی 5ہزار ووٹوں پر واپس ،(ن) لیگ کا ووٹ بھی نصف رہ جائیگا،جمشید اقبال

لاہور۔ (عمران قذافی سے ):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں آئندہ عام انتخابات میں این اے133میں پیپلز پارٹی 5ہزار ووٹوں پر واپس آئے گی اور مسلم لیگ(ن) کاووٹ بھی نصف رہ جائے گا ،تحریک انصاف کے مقابلے میں نہ ہونے کے باعث ضمنی انتخاب میں انتہائی کم ٹرن آئوٹ نے اپوزیشن کا حکومت کے غیر مقبول ہونے کابیانیہ بھی دفن کر دیا ،عوام نے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہ کر غلاظت اور نوٹوں کی چمک دمک کی سیاست کو مسترد کر دیا ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 133کی یونین کونسل232کے بلاک 12اور15میں مین سیوریج لائن کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ ،ملک عابد سمیت دیگر ہنما اورکارکنان بھی موجود تھے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ضمنی انتخاب سے باہر رکھنے کا نتیجہ انتہائی کم ٹرن آئوٹ کی صورت میں سانے آ گیا ہے، عوام کو ان کے حق رائے دہی سے محروم رکھنا جمہوریت کی اصل روح کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے منڈی لگا کر جس طرح ووٹ خریدے ہیں وہ سب کے سامنے ہے ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے تحریک انصاف 2023 کے عام انتخابات میں مقابلے پر ہو گی۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم پہلے بھی عوام سے رابطے میں تھے اور انشا اللہ آئندہ بھی رہیں گے، پیپلزپارٹی نے سندھ سے یہاں آکرمنڈی لگائی لیکن اس کے باوجود انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے ٹرن آئوٹ کو دیکھاجائے تو حلقے کے 82فیصد عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اورانہوں نے سب سے بڑی سیاسی جماعت سے نا انصافی پر اس کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com