روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

الخدمت فاؤنڈیشن ڈونرز کانفرنس

تحریر:۔۔۔۔۔۔ نصیر احمد ناصر
الخدمت فاؤنڈیشن کا نام خدمت کی دنیا میں معتبر طورپر جانا پہچانا جاتا ہے، بنیادی طورپر ان خدمات کا مقصد انسانیت کی خدمت کے لیے رضائے الہٰی کا حصول ہے۔ یہی وہ کشش ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن چلانے والوں میں والنٹئیر کی تعداد نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا نام نمایاں طورپر اس وقت سامنے آیا جب 2005میں کشمیر میں آنے والے زلزلہ کے دوران اس کے سینکڑوں رضاکاروں نے من دھن لگادیا۔ اس کے رضاکاروں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ کسی بھی مشکل کی گھڑی میں ان مقامات تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں جہاں پر پہنچنا انتہائی مشکل ہوتا ہے بلکہ ناممکن نظر آتا ہے۔ جب بھی کوئی بڑی آفت آئی ان کے رضاکاروں نے مشکلات میں پھنسے انسانوں کو نکالنے کے لیے اپنی زندگیوں کو داؤپر لگایا۔ بلکہ انسانیت کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی ریسکیو کیا۔۔ الخدمت فاؤنڈیشن صحت، کفالت یتامیٰ، بلاسود قرضے، تعلیم، صاف پانی، سماجی خدمات، اور قدرتی آفات میں اپنا کردار بڑھ چڑھ کر ادا کررہی ہے۔ ان شعبہ جات میں سال 2022میں کم و بیش 14ارب روپے خرچ کیے جس سے 2کروڑ68لاکھ افراد مستفید ہوئے۔ ان کے زیر انتظام 37رسپانس سینٹر، 45ہسپتال، ڈائیگناسٹک یونٹ،49چائلڈ پروٹیکشن سنٹر، 229فلٹریشن پلانٹ چل رہے ہیں اور 19973گھروں میں موجود یتامیٰ کی کفالت کی جارہی ہے۔ بہاولپور میں بھی ان شعبہ جات میں کام ہورہا ہے۔ چولستان میں صاف پانی کے کئی سنٹر بنائے جارہے ہیں۔ جہاں پر گرمیوں کے موسم میں جب چولستانی انسان اور جانور پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہوتے ہیں، ان سنٹروں کے ذریعے بڑی تعدا د میں جانوروں اور انسانوں کو صاف پانی میسر آسکے گا۔ یہ وہ شاندار پراجیکٹس ہیں جن کو انتظامیہ نے بھی خوب سراہا۔ خصوصاً سابق کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور کا نام سرفہرست کے طورپر لیا جاسکتا ہے انہوں نے اپنی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی، ان کا شمار ایسے چند بیورو کیٹ میں ہوتا ہے جو درد دل رکھتے ہیں۔ جب بھی ان کے سامنے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کا ذکر ہوتا ہے تو وہ بے چین ہوجاتے ہیں اوربھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان اداروں کی طرز پر حکومت کی زیر سرپرستی ادارے، سنٹر بنائے جانے کا سوچنے،اور منصوبہ بندی کرنے لگتے ہیں۔ وہ بہاولپور میں چند ماہ رہے لیکن اس دوران انہوں نے دن رات ایک کردیا، وہ واحد کمشنر تھے جوبارشوں کے دنوں میں گھر میں نہیں بیٹھے بلکہ چوکوں اور چوراہوں پر کھڑے نظر آئے۔ان کا ذکر بھی اس لیے آگیا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رہے۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ حکومت کی بعض پالیسیاں ایسی ہیں کہ جن کی وجہ سے ایسی فہم و فراست اور درد دل رکھنے والے آفیسران وہ کرنے میں ناکام رہ جاتے ہیں جو اس معاشرے کے لیے انتہائی سود مند ہوسکتے ہیں۔۔ بہاولپور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام کفالت یتامیٰ کا پروگرام 2013میں صرف 4بچوں سے شروع کیا گیا اب یہ تعداد 470بچوں تک پہنچ چکی ہے۔ ان بچوں کو فی کس 4500روپے، باوقار طریقہ سے ان کے والدین کے اکاؤنٹس میں پہنچادیے جاتے ہیں ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے، بچوں کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ، بہن بھائیوں کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور ان کے علاج معالجہ کا بھی بندوبست کیا جاتا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران ان یتامیٰ کی کفالت کے لیے مخیر حضرات سے انفرادی طورپر رابطہ کرتے ہیں اور ڈونرز کانفرنسسز کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جن میں معروف شخصیات بطور مہمان بلائے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر امجد اسلام امجد مرحوم بھی بہاولپورڈونرکانفرنس میں اپنا حصہ بھرپور ڈال چکے ہیں۔ یقینا ان کا یہ عمل صدقہ جاریہ کے طوپر جاری رہے گا۔ اس بار یکم مارچ کو ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے گزشتہ ڈونرکانفرنس میں آغوش سنٹر اور آنکھوں کے ہسپتال کے لیے دو ایکڑ سے زائد رقبہ کا تحفہ الخدمت کے ذمہ داران میں سے ہی ایک دو دوستوں نے عطیہ کیا، یہ آغوش سنٹر جنوبی پنجاب کا پہلا سنٹر ہوگا جس میں یتیم بچوں کی شاندار رہائش، خوراک، تعلیم، صحت،غیر نصابی سرگرمیوں جیسی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ امید قوی ہے کہ انشا ء اللہ یہ سنٹر جلد اپنی عملی شکل میں دیکھنے کو مل جائے گا۔ یتامی کی کفالت کی اہمیت کا اندازہ اس لحاظ سے لگایا جاسکتا ہے کہ خود مخلوق خدا نے اپنے کلام میں متعدد بار اس کا ذکر کیا، ہم صرف ایک دو آیا ت کا ترجمہ قارئین کی نظر رکھتے ہیں ”اور مال سے محبت کے باوجود اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو دیں، اور غلام کو آزاد کرانے میں“(البقرہ) ”اور فقیروں اور یتیموں اور قیدیوں کو کھانا کھلاتے ہیں“(الدھر)”اور اللہ کی عبادت کرو او راس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ، اور ماں باپ اور قرابت داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور رشتہ داروں اور ہمسائیوں اور اجنبی ہمسائیوں اور رفقاء پہلو اور مسافروں اور جولوگ تمہارے قبضے میں ہوں سب کے ساتھ احسان کروکہ اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور تکبر کرنے والے بڑائی مارنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔“ (النساء) اسی طرح رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے کارِ خیر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری سنائی ہے اور جنت کی خوشخبری سنائی ہے۔ یقینا جو لوگ الخدمت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اپنے وسائل، وقت کی قربانی دے رہے ہیں انشا اللہ! اللہ کے ہاں ضرور اس کا اجرپائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com