روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

بہاولپور لیٹریری اینڈ کلچر فیسٹیول

تحریر:۔۔۔۔۔۔۔۔ نصیر احمد ناصر


بہاول پور اپنی قدیم تہذیب وثقافت کا امیں ہے۔ یہاں کے نوابوں کی فن تعمیر میں بھی ایک خاص رنگ جھلکتا ہے، محلات ہوں یا تعلیمی اِدارے ہوں ایک ہی رنگ نظر آئے گا۔ بہاول پور سیر وتفریحی اعتبار سے شاندار مقامات رکھتا ہے، وسیعی وعریض چولستان (روہی) کی دھرتی کہا جاتا ہے۔ روہی میں موجود قلعہ جات ایک تاریخی پسِ منظر رکھتے ہیں۔

تعلیمی اِداروں میں اسلامیہ یونیورسٹی کی فنِ تعمیر اور مقصد تعمیر بھی واضح ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا قیام، مصر یونیورسٹی الازہر کے طر ز پر عمل میں لایا گیا۔ اس کی پہلی کھیپ میں ہی جید قسم کے دانشور، علما کرام، ملک وقوم کی خدمت کرتے نظر آئے اور ان کے اساتذہ کا شمار بھی ملک بھر کے اہم ترین اساتذہ میں ہوتا ہے۔ اس تعلیمی اِدارے میں ان اساتذہ کا شمارایسا ہوتا ہے جنہوں نے 1935میں مرزائیوں کے خلاف آنے والے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

بہاول پور کو اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھر میں مرزائیت کے خلاف پہلا فیصلہ اس دھرتی کے سپوت جج اور علمائے کرام کے مرہون منت ہوا۔ چولستان کا ذکر کیا، چولستان کے متعدد قلعہ جات اور دریائے ہاکڑہ کی تہذیب اپنے اندر وسیع نشیب وفراز پر مبنی قدیمی تاریخ رکھتا ہے۔

چولستان میں جیپ ریلی کا آغاز 2005میں کیا گیا جو ہر سال باقاعدگی کے ساتھ جاری ہے۔ جیپ ریلی میں نہ صرف ملک بھر سے بلکہ بیرون ممالک سے بھی افراد شامل ہوتے ہیں۔ لاکھوں افراد نظارہ کرتے ہیں اگرچہ بعض امیر زادے اس دھرتی کی روایات کے خلاف جشن مناتے نظر آتے ہیں۔ کہاجاتا ہے کہ کہیں کہیں پر خرافات پر مبنی نظاروں کا رنگ نظرآتا ہے۔ انتظامیہ آنکھیں بند کیے رکھتی ہے یعنی ہر طرح کی چھٹی۔۔۔ بہرحال یہ اب ایک بڑا ایونٹ بن چکا ہے۔

اس کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں گزشتہ تین سالوں سے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹول کا انعقاد جاری ہے جس میں ادبی، سماجی، مذہبی، ثقافتی پروگرام بڑی کامیابی کے ساتھ منعقد کیے جاتے ہیں۔ بلاشبہ ان تمام سرگرمیوں میں طلباء وطالبات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہوتی ہے۔ یہ تقریبات چار روزجاری رہتی ہیں۔ ان تقریبات کی وجہ سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تہذیب وثقافت اور تعلیمی سرگرمیاں ملک بھر میں اپنا اثر چھوڑتی نظر آتی ہیں۔

جب کہ ملک بھر سے صحافی، دانشور، مذہبی اہم افراد ان تقریبات میں شامل ہو کر تقریبات کا حصہ بنتی ہیں جنہوں نے اپنے پیغامات میں بہاول پور اور اس تعلیمی اِدارے کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا نام نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی دنیا میں بھی عزت واحترام سے لیا جانے لگا ہے۔ یقینا اس کاوش میں سب سے معتبر نام وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا لیا جانا چاہیے اور ان سرگرمیوں میں سینکڑوں اساتذہ، انتظامی امور سے متعلق افراداور طلباء وطالبات بھی خراج تحسین کے لائق ہیں جو دن رات اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے محنت کرتے ہیں اور بلاشبہ اُن کی دن رات کی محنت سے یہ گول اچیو ہوتا ہے۔ اس سال بھی 27فروری تا 2مارچ2023 تک بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کو کامیاب بنانے کے لئے ایک بڑی ٹیم پوری تندہی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور مہار بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں یہاں کی سول سوسائٹی، چیمبر آف کامرس، جم خانہ، صحافی، تاجر برادری بھی اپنا حصہ ڈالتی نظر آئے گی۔ کمشنر بہاول پور کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر تعلیمی سرگرمیوں کو عروج دینے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے پاس سیکریٹری تعلیم جنوبی پنجاب کا چارج بھی ہے۔ یہ ایک لمبی بحث ہے کہ انہوں نے بحیثیت سیکریٹری کس قدر محنت کر کے تعلیمی اور غیر تعلیمی سرگرمیوں کو نئی راہیں دکھائیں۔ بہرحال ایک طرف ان سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے اور دوسری طرف آٹے میں نمک کے برابر تنقید کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ طرح طرح کے الزام لگائے جاتے ہیں، درخواست بازی کی جاتی ہے، انکوائریاں کرائی جاتی ہیں تب بھی ناکام رہتے ہیں بات پھر وہی کہ جو کام کرے گا تنقید اور الزامات اس پر ہی لگے گے۔ انسانیت میں سب سے بڑی افصل ہستی حضرت محمد ﷺ کی ہے،مٹی سے بننے والے انسان نے اس ہستی کو بھی نہیں بخشا جن کو اللہ نے رحمت العالمین کہا۔ ہم بے چارے انسانوں کا شمار تو گناہ گاروں میں ہوتا ہے جن کی معافی کے طلب گار رہتے ہیں لیکن یہ حقیقت اپنی جگہ کہ جو انسان کسی پر الزام تراشی کرتا ہے، تذلیل وتضحیک کرتا ہے وہ اپنی دنیا و آخرت دونوں خراب کر لیتا ہے۔ بہرحال اس بار بھی ملک بھر سے آنے والے معزز مہمانوں کو بہاول پور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی انتظامیہ خوش آمد ید کہتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com