روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ:عمران خان کو کل صبح تک پیش ہونےکی ہدایت

یوتھ ویژن نیوز (مظر چشتی سے )لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل صبح تک پیش ہونے کی مہلت دیدی۔

جج کا کہنا ہے کہ روز ٹی وی پر دیکھتا ہوں عمران خان ٹھیک نظر آرہے ہوتے ہیں۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

ضمانت خارج ہونے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے درخواست گزار عمران خان کو 8 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔مقررہ وقت گزرنے کے بعد پی ٹی آئی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان عدالت آنا چاہتے ہیں تاہم ڈاکٹرز نے انہیں زخمی ٹانگ موو کرنے سے منع کیا ہے، ڈاکٹرز سے مشورہ کیا ہے، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سفر سے روک دیا، ان کی صحت کے مسائل ہیں وہ پیش نہیں ہوسکتے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج نے کہا کہ آپ کو فیور دیتا ہوں کل صبح عمران خان کو عدالت میں پیش کردیں، مگر وکیل صاحب آپ انہیں پیش کرنے کا بیان حلفی بھی دیں گے۔عدالت کا مزید کہنا ہے کہ جب تک عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوتے، ان کی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔

عمران خان کے وکلا نے اعلی عدالتوں کے فیصلوں کی کاپی لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی۔ جس پر عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ ٹی وی میں روز دیکھتا ہوں عمران خان ٹھیک نظر آرہے ہوتے ہیں۔اس سے قبل سماعت کے دوران عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ رات 8 بجے تک بیٹھے ہیں، اگر حفاظتی ضمانت چاہئے تو درخواست گزار لیکر آئیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ رات دیر تک عدالتیں کھولنے پر آپ لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے، میں آپ کا پابند نہیں ہوں جو رات 12 بجے تک انتظار کروں گا۔

جج نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں پر ہے، اس درخواست کو کس بنیاد پر منظور کریں، ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس ساتھ ہیں ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر لکھا ہے کہ وہ 3 ہفتوں تک مزید چل پھر نہیں سکتے، درخواست گزار اپنے گھر میں ہے، اشتہاری نہیں۔ عدالت نے کہا کہ انہیں اسٹریچر یا ایمبولینس پر لے آئیں، جو بھی عدالت آئے گا اس کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہوگا، اگر آپ کو حفاظتی ضمانت چاہئے تو درخواست گزار کو عدالت پیش کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com