روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

سیالکوٹ واقعہ پر ہر شخص شرمندہ ہے ، آج ہم آقائے دوجہاں حضرت محمدﷺکے بنیادی فلسفہ سے ہٹے ہوئے ہیں ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل کاکانووکیشن سے خطاب


لاہور۔ (واصب ابراہیم غوری سے ):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے واقعہ پر پاکستان میں کون ہے جو شرمندہ نہیں، آج ہم آقائے دوجہاں حضرت محمدۖﷺکے بنیادی فلسفہ سے ہٹے ہوئے ہیں ،میں نے وزیراعظم عمران خان کو رحمت اللعالمین ۖﷺاتھارٹی کے اجلاسوں کو انتہائی خشوع وخضوع سے چیئر کرتے دیکھا ہے ، اس اتھارٹی کا مقصدیہ ہے کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کے ساتھ ساتھ محمدمصطفی ٰ ۖعام زندگی میں جو طریقے اختیار کرتے تھے وہ اپنے صحابہ کی کس طرح لیڈر شپ ٹریننگ کرتے تھے اسے بتایا جائے،میں صرف سیالکوٹ کے واقعہ پر شرمندہ نہیں بلکہ 17جون 2014کو جو ہوا اس پر بھی شرمند ہ ہوں، شہدا کا خون آج بھی انصاف کی تلاش میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ جن دو تین مقامات پر میری ٹائمز افیئرز کی ڈگری دی جارہی ہے اور ریسرچ پر کام ہو رہا ہے اس میں منہاج القرآن یونیورسٹی بھی شامل ہے ۔علامہ طاہر القادری کے سیاسی یا مذہبی نظریات ،ان کی فکر سے اختلاف کرنا سب کا حق ہے لیکن ان کی تعلیم کے شعبے میں جو جستجو ہے جو حصہ ہے ۔

انہوں نے اس میدان میں جو شمع جلائی ہے اس سے کسی کو اختلاف نہیں ہو سکتا ، ان کی اس فکر سے لاکھوں زندگیاںروشن ہوئی ہیں۔انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ اس یونیورسٹی میں سنٹر آف پیس بھی بنایا گیا ہے،گیمز میں بھی ڈگری کرا رہے ہیں،غرض یہ کہ اس درسگاہ میں نوجوانوںکو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ معاشرتی میدان کیلئے بھی تیار کیا جارہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب ہماری نئی نسل گیمز کے ذریعے تبدیل ہو رہی ہے ۔ ڈاکٹرشہبازگل نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ منہاج القرآن یونیورسٹی ماڈرن چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے نئی نسل کو تیار کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نے چند دہائیاں پہلے اپنی عورت کو حقوق دئیے ہیں اور اسے ووٹ ڈالنے کی اجازت ملی ہے لیکن آج امریکہ اوربرطانیہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے عورت کو حقوق لے کردینے ہیں ، ہمارے اسلام میں تو کئی سو سال پہلے عورت کوحقوق دے دئیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے مذہب کی بنیاد ہی تعلیم ہے اورکئی سو سال پہلے تک بھی مسلمان سب سے زیادہ تعلیم یافتہ تھے، اسلام کاتصور ہی تعلیم سیکھنے کا ہے اور اس کے بغیر اسلام نا مکمل ہے ۔انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ فخر کیجیے آپ جس امت میں پیدا ہوئے ہیں ،آپ فخر کیجیے جس ملک میں پیدا ہوئے ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان واضح کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنی سوچ میں ہی کسی کے غلام ہو گئے تو آپ دوسرے درجے کے شہری ہیں، قوم کے بیٹے وزیر اعظم عمران خان کو ادراک ہے کہ مسلمان جب جب سرورکونین ﷺکی تعلیمات کے اوپر عمل پیرا ہوئے ان کے بتائے ہوئے راستے کے قریب ہوئے ،اللہ نے ہمیں عزت اورنصرت دی اور ہماری غیرت کو بہتر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں اسلام کے دئیے ہوئے شعور کی وجہ سے جھنڈے گاڑھے،آج ہم آقائے دوجہاں حضرت محمد ۖکے بنیادی فلسفہ سے ہٹے ہوئے ہیں ، نبی کریمۖ نے کہا تھاکہ تعلیم حاصل کرو چاہے تمہیں چین تک جانا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ۖاتھارٹی بنائی ہے جس میں نہ صرف پاکستانی سکالر بلکہ دنیا بھر سے سکالرز کو شامل کیا،میں نے وزیر اعظم میں لگن دیکھی ہے اور وہ اس اتھارٹی کے اجلاسوں کو انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ اس کی سربراہی و صدارت کرتے ہیں، اس کا مقصد یہ ہے کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کے ساتھ نبی کریم ۖ کے طریقے بتائے جائیں، ہمارے بچوں کو جونصاب پڑھایا جارہا ہے کارٹونز ہیں ان کا تعارف ایسا ہو کہ اس میں اسلامی ضابطہ حیات اور اخلاق ہو،آج ہمارے معاشرے میں غلط سوچ بنی ہوئی ہے ، سیالکوٹ کے واقعہ پر کون ہے جو شرمندہ نہیں ،

کس کو دکھ نہیں ہے اورکون کہتا ہے کہ اس کو نہ روکا جائے ،جب بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم اورزیادتی ہوتی ہے انہیں قتل کیا جاتا ہے تو ہمارا دل اس ظلم پر یہاں دھڑکتا ہے ،یہاںجب ایک غیرملکی کوآگ لگائی جارہی تھی آپ کا دل تب بھی دھڑکا اور آپ کو مایوسی ہوئی ہے، یہ وہ تمام رویے ہیں جو کسی ایک کی ذمہ داری نہیں ، جو لوگ مذہب کے دعویدار بنے ہیں ۔

انہوں نے مذہب کے نام پر کرپشن کی، سیکورلر ازم والوں نے اپنے دائرے میں کرپشن کی ،جو عام آدمی تھا، اسے مذہب کے دعویداروں او رسیکولر لوگوں سے بھی نفرت ہوئی کیونکہ ہر کسی نے اپنے منجن کے ساتھ کرپشن کو ضرور منسلک کیا ۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ اہمیت کردار سازی کی ہے بدقسمتی سے یہاں کردارنیچے چلا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ کے بعدجو کیا گیا اس پر شرمندہ ہوں ، شہدا کا خون آج بھی انصاف کی تلاش میں ہے 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com