وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

خالص سونے کا عروسی جوڑا، پورے ملک میں ہنگامہ برپا

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک )سونے اور ہیروں  سے آراستہ عروسی لباس تیار کرنے والی سپیشلسٹ کمپنی نے فیس بک کے اپنے پیج پر منفرد قیمتی عروسی جوڑے کا اشتہار دے کر پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ 

العربیہ نیٹ کے مطابق کمپنی کے اشتہار میں صارفین کو بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے خالص سونے کا عروسی لباس تیار کیا ہے اس کا وزن 9 کلو گرام ہے اور اس کی قیمت 15.7 ملین پونڈ ہے۔ ہوم ڈیلیوری سروس فری ہے۔ سب سے پہلے آرڈر پر 10 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی نار برائے فروخت؛ صارفین کے ڈیٹا اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں گے. آئی ٹی وزیر امین الحق

کمپنی نے صارفین کی توجہ عروسی جوڑے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ خالص سونے سے تیار کردہ اس لباس کی نمائش کل جمعے کو ایک میلے میں کی جائے گی۔

سوشل میڈیا کے مصری صارفین نے اس اشتہار پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ حکام کمپنی کی اس حرکت کا نوٹس لیں۔ کمپنی نے عوام کے جذبات مشتعل کیے ہیں۔ ایسے عالم میں جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ڈالر کے مقابلے میں مصری پونڈ کی قدر زمین کی تہہ کو چھو رہی ہے، ایسے عالم میں خالص سونے کے عروسی لباس کی پبلسٹی کسی طور زیب نہیں دیتی۔ 

بعض صارفین نے اس واقعے کو ہلکے انداز میں لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پر برا ماننے والی کوئی بات نہیں کمپنی عروسی لباس کی شکل میں سونا فروخت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں عدالت کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

کئی لوگ اپنی بچت محفوظ کرنا چاہتے ہیں وہ خالص سونے کا عروسی لباس خرید کر اپنی رقم محفوظ کر سکتے ہیں اس میں برا ماننے والی کوئی بات نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com