روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

برف باری نہ ہونے سے 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نیویار ک کا برف سے خالی آسمان، 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

امریکی شہر نیویارک رواں سال موسم سرما میں برف باری نہیں ہوئی جس سے 50 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس سے قبل ان دنوں مین ہیٹن کے ٹائم سکوائر اور سینٹرل پارک برف سے ڈھکے دکھائی دیتے تھے۔اسی طرح شہر ایک اور ریکارڈ کے بھی قریب ہے جو مسلسل ایسے ایام کی زیادہ تعداد ہے جن میں برف کے گولے دکھائی نہیں دیے۔

موسم کی اس کروٹ نے نیویارک کے رہائشیوں کو حیران و پریشان کر دیا ہے اور اس پر مختلف انداز میں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر ہم برف کو پسند نہیں کرتے، مگر اب ہم شدت سے اس کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔

نیویارک جس کو بگ ایپل بھی کہا جاتا ہے میں عام طور پر دسمبر کے وسط سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوتا رہا ہے اور پچھلے سیزن میں یہ کرسمس کے دنوں میں آیا تھا۔شہر میں شدید برف باری کا سلسلہ اس کے بعد شروع ہوتا تھا جس کو سکول کے بچے اور ملازمین اس لیے بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ ان دنوں ان کو چھٹیاں ملتی ہیں۔

نیشنل ویدر سروسز کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال 1973 میں آخری بار دیکھنے کو ملی تھی اور 29 جنوری تک برفباری کا انتظار کرنا پڑا تھا۔29 جنوری گزرے کا مطلب یہ ہے کہ یہ دورانیہ اب 1869 کے بعد سے لمبا ترین عرصہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ معمول سے ہٹ کر بات ہے اور عالمی سطح پر ہوا کے کم ہوتے دباؤ کی وجہ سے  یہ ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com