روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

سیالکوٹ واقعہ کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی، فرخ حبیب

لاہور۔ (مظہر اسحاق چشتی سے ):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

وہ یہاں ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں انٹرنیشنل والنٹئیر زڈے کے موقع پر ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، فرخ حبیب نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے کے علاوہ اس سلسلے میں 110 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ناموس رسالتﷺ کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور ریاست کی رٹ کو تسلیم کریں۔ انہوں نے لوگوں کی ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور مزید کہا کہ اس سلسلے میں اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ واقعہ کے حوالے سے جامع انکوائری کی جا رہی ہے۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک اس کا تعلق ہے موجودہ حکومت نے عوام کے وسیع تر مفاد میں بات چیت کا آپشن منتخب کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com