سونے کی قیمت مزید اضافہ،نیا ریکارڈ بن گیا

سونا چند گھنٹے بعد ہی غیر معمولی مہنگا، فی تولہ قیمت کا نیا ریکارڈ بن گیا، فی تولہ نرخ 2 ہزار اور فی اونس 30 ڈالر بڑھ گئے –
صرافہ بازاروں میں کئی روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں آج شام کمی ہوئی تھی تاہم چند گھنٹوں بعد ہی نرخ غیر معمولی طورپر پھر بڑھ گئے، جس سے قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کمی سے 1787 ڈالر ہوگئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح ملک کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
منگل کے روز ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 850 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 68 ہزار 800 روپے اور 10 گرام 729 روپے سستا ہوکر 1 لاکھ 44 ہزار 719 روپے ہوگیا تھا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق چند گھنٹے بعد ہی سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا جس کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 1817 ڈالر ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کا اثر پاکستان پر بھی پڑا اور بلین مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 70 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق دس گرام سونا 1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 44 ہزار 719 روپے پر چلا گیا۔
دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 1970 روپے فی تولہ اور دس گرام 1688.95 روپے پر برقرار ہیں۔