حکومت نے بیرون ملک ڈالر ز لے جانے پر پابندی لگا دی
ملک میں ڈالر کی کمی کے باعث سالانہ 30 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی لگا دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان جانے والوں کو سالانہ 30 ہزار ڈالر کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ہر بیرون ملک وزٹ پر 5 ہزار ڈالر تک لے جا سکتے ہیں جبکہ 18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد بیرون ملک وزٹ کیلئے 2 ہزار ڈالر لے جا سکیں گے۔18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کیلئے سالانہ 15 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد سالانہ 30 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہنا تھا کہ افغانستان جانے والے افراد ایک وزٹ پر 1 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں اور افغانستان جانے والے افراد سالانہ 6 ہزار ڈالر سے زائد نہیں لے جا سکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک جانے والے افراد کو سونا، جیولری یا قیمتی دھات، بیرون ملک سے آنے والے افراد کو 10 ہزار ڈالر یا زائد لانے پر ڈیکلریشن دینا ہو گا۔