روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت

پاکستان میں اداروں کے کمرشل بینکوں میں اکاؤنٹس بند نہیں ہوسکے

یوتھ ویژن نیوز ( مبشر بلوچ سے ) : عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ
پاکستان میں سرکاری شعبہ جات اور وزارت دفاع کے اکاؤنٹس جو کمرشل بینکوں میں تھے اور جنہیں دسمبر کے آخر تک بند کرنا ہوتا ہے۔

لیکن!
‘شاید اس بار حکومت یہ ڈیڈلائن حاصل نہیں کرپائے گی۔
سرکاری شعبہ جات اور وزارت دفاع کے کمرشل بینکوں کے ان اکاونٹس میں مجموعی طور پر 2 کھرب 90 ارب روپے موجود ہیں جو 31 دسمبر تک مرکزی بینک کو واپس کرنا ہوتے ہیں۔

آئی ایم ایف نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ:
‘وزارت خزانہ کو یہ علم نہیں کہ کونسی سرکاری محکمے ایسے ہیں جن کے 484 بینک اکاونٹس ہیں اور جن کی نشاندہی نہیں ہو پا رہی۔

واضح رہے کہ:
آئی ایم ایف کی ایک تکنیکی ٹیم نے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور حکومتی مالیاتی معاملات کے بہتر نظم و نسق اور سنگل ٹریڑری اکاؤنٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی تھی۔
آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ:
‘اس سال دسمبر تک ایک فریم ورک بنایا جائے تاکہ باقی تمام کمرشل بینک کھاتوں کو بند کیا جا سکے جو کہ سرکاری رقم سے فنڈ کیے جاتے ہیں فی الحال، وزارت دفاع، عوامی ادارے اور کچھ خودمختار کارپوریشنز اب بھی کمرشل بینک اکاؤنٹس کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق:
حکومت کو اس نظام کو بروئے کار لانے میں ایک سال لگے گا جس کے تحت تمام سرکاری شعبہ جات کو ایک ہی اکاؤنٹ (سنگل ٹریڑری اکاؤنٹ سسٹم) سے منسلک کیا جاسکے تاکہ سرکاری وسائل اور پیسوں کو احتساب کے دائرہ کار میں لایا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق:
یہ بات واضح نہیں ہے کہ سرکاری شعبے کے لیے دستیاب رقم میں سے کتنی ایسی ہے جن کا حساب نہیں ہے۔
‘تاہم تخمینہ ہے کہ یہ رقم ایک کھرب 20 ارب سے لے کر 2 کھرب 90 ارب کے درمیان ہوسکتی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ:
اگر یہ رقم مرکزی بینک کو واپس موصول ہوجاتی ہے۔
تو!
‘اس سے سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری کی گنجائش پیدا ہوگی اور حکومت کی جانب سے بینکوں سے قرض لینے میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ:
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر یہ شرط رکھی تھی کہ وہ سرکاری بینکوں اور وزارت دفاع کے تمام بینک اکاؤنٹس کو کمرشل بینکوں میں بند کرے اور رقم مرکزی بینک کے کھاتے میں منتقل کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com