پاکستان نے سعودی عرب سے مزید3ارب ڈالر مانگ لئے
یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے )پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 3 ارب ڈالرمانگ لئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم سطح پر گرنے کے بعد سعودی عرب سے مزید پیسوں کی درخواست کی ہے،اس حوالےسے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات بھی کی۔
پاکستان سعودی عرب سے پہلے ہی بیل آؤٹ پیکیج کے تحت 3 ارب ڈالرقرض لے چکا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اسحق ڈار نے کل دوسرے روز بھی غیرملکی سفارتکاروں سے ملاقاتیں کیں جو مالیاتی حمایت کے حصول اور شرائط میں نرمی کیلیے آئی ایم ایف پر اثرانداز ہونے کیلیے ان کی کوششوں کا حصہ ہیں۔نئی فوجی قیادت بھی سعودی امداد کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی
Load/Hide Comments