پرانے موبائل فون کی خریدوفروخت کرنے والوں کیخلاف بڑے ایکشن کی تیاری
کراچی پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل کے پرانے پرزوں اور پرانے موبائل فونز کی خرید و فروخت کیخلاف بڑے ایکشن کی تیاری کر لی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے جرائم کی اہم وجہ منشیات، چوری کی موٹر سائیکلوں اور موبائل فون کی آسانی سےخریدو فروخت ہے۔ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ موٹر سائیکل کے پرانے پارٹس اور پرانے موبائل فون کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
Load/Hide Comments