روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

پاکستان عالمی مالیاتی اداروں سے مزید اربوں ڈالر قرضوں کا خواہاں

پاکستان عالمی مالیاتی اداروں سے مزید اربوں ڈالر قرضوں کا خواہاں‘ ری شیڈولنگ یا موریٹوریم کی بات نہیں کر رہے، ہم اضافی فنڈز طلب کر رہے ہیں. شہبازشریف
ملک کو میگا انڈرٹیکنگز جیسے سڑکوں، پلوں اور تباہ شدہ یا بہہ جانے والے دیگر انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے‘وزیراعظم نے سیلاب سے ہونے والے 30 ارب ڈالر کے نقصانات کے تخمینے کو دہرایا ہے.فنانشل ٹائمزکی رپورٹ میں انکشاف

پاکستان عالمی مالیاتی اداروں سے مزید اربوں ڈالر قرضوں کی درخواستیں جمع کروانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے‘وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم کسی قسم کے ایسے اقدامات جیسا کہ ری شیڈولنگ یا موریٹوریم کی بات نہیں کر رہے، ہم اضافی فنڈز طلب کر رہے ہیں. عالمی جریدے ”فنانشل ٹائمز“ کے مطابق تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب نے ملک کے معاشی بحران کو مزید سنگین کردیا ہے جبکہ پاکستان، عالمی قرض دہندگان سے اربوں ڈالرز کے مزید قرضوں کے لیے درخواست کرے گا.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ ہم کسی قسم کے ایسے اقدامات جیسا کہ ری شیڈولنگ یا موریٹوریم کی بات نہیں کر رہے، ہم اضافی فنڈز طلب کر رہے ہیں فنانشل ٹائمز نے شہباز شریف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ملک کو میگا انڈرٹیکنگز جیسے سڑکوں، پلوں اور تباہ شدہ یا بہہ جانے والے دیگر انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے یہ نہیں بتایا کہ پاکستان کتنی رقم طلب کر رہا ہے لیکن انہوں نے سیلاب سے ہونے والے 30 ارب ڈالر کے نقصانات کے تخمینے کو دہرایا رواں ماہ کے شروع میں اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے اپنی انسانی امداد کی اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے 5 گنا بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کردیا تھا جبکہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں اضافے اور بھوک کے بڑھنے کے خدشے نے بدترین سیلاب کے بعد نئے خطرات پیدا کردیے ہیں.
ملک کی بدترین صورتحال کے پیش نظر یورپی یونین نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے اپنی امداد کو 3 کروڑ یورو تک بڑھا دیا تھا پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث بھی درآمدات، قرضوں کی فراہمی اور واپسی کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ اس تمام صورتحال کے باعث پہلے ہی کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر موجود مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا سیلاب سے معیشت کو ہونے والے 30 ارب ڈالر کے نقصانات کے تخمینے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی بیرونی قرضوں کی واپسی کے لیے رقم جمع کرنے کی صلاحیت سے متعلق بڑھتے خدشات نے صورتحال کو مزید بدتر کر دیا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com